دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون الٰہ آباد کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس  میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع پاک میں اسلامی بہنوں کو جائزے کی اہمیت بتائی گئی اور اچھی نیتوں کے بارے میں بیان کیا گیا نیز اپنی زندگی کورسالہ نیک اعما ل کے مطابق عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا گیا جبکہ آخر میں اسلامی بہنوں میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد  زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران، کابینہ نگران اورزون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کاموں میں کامیابی کے مدنی پھول بیان کئے اور مزید دینی کاموں کا فالو اَپ کیا نیز ذیلی سطح تک کی مشاورت مکمل کرنے کا اہداف دیا اور نئے اہداف دیئے جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون کابینہ میاں میر تاج پورہ ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں  کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اور مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں بہتری لانے اور دینی کاموں کے جدول کے نفاذکرنے کاذہن دیا نیز تقرری کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں شعبہ  محفلِ نعت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بہتر کرنے اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول پیش کئےنیز تقرریاں مکمل کرنے اور محفل ِنعت کے حوالے سےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان  زون کی ڈویژن بنوں روڈ کوہاٹ میں نئے مقام پر اجتماع کا افتتاح ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز آئندہ بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ لاہور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران، زون مشاورت کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سو فیصد جدول بنانے اورچلانے پر حوصلہ افزائی کی نیزکارکردگیوں میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائےجس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ ترقی کے مدنی پھول ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز دینی کاموں کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نئے نکات سمجھائے اور ڈویژن، علاقہ اور ذیلی سطح تک کی تقرریاں پوری کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیمِ رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت مئی 2021ء میں’’ 6 ہزار 668 ‘‘کتب اور’’ 96 ہزار 162 ‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جن میں (شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن بکس ،مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل) کی زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ نکات بتائے اور ان نکات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضان ِمدینہ کےمطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان ایجوکیشن سینٹر کے تحت گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی میں فیضان ایجوکیشن سینٹر کاتعارفی پروگرام ہواجس میں عالمی سطح کی رکن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصداور ادارے کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے بارےمیں معلومات فراہم کیں ۔ آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دوسرے شعبے کی اسلامی بہنوں کو انسٹیٹیوٹ کے کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں صِحرَائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ علاقہ دنبہ گوٹھ کراچی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 40 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مرحوم کے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی اور سنتوں بھرا بیان کیا، بیان میں درود پاك پڑھنے کی عادت بنانے ،سنتوں پر عمل کرنے اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعد از بیان زون مشاورت اسلامی بہن کے مرحوم والد صاحب کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیا۔آخر میں اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان’’ ترقی کے مدنی پھول ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کام کرنے کےحوالے سے تربیت کی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کےحوالے سے نکات پر کلام کیا اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔