دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ  زون1 محمود آباد کابینہ کے تین ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورتوں سمیت 77 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے ’’نیکی کی دعوت ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اوردینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں عملی طور پر حصہ لینے اوررسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز ہر ماہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون  1 گلشن کابینہ کے تین ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقادہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں کی تعداد 113 تھی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو اپنے اخلاق کو اچھا کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیانیزڈونیشن میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور مزید اچھی کارکردگی کےحوالے سے نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ کی پانچ ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقادہواجن میں 290اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئے اوردینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز پڑھنےاجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش کرنے کےفوائد بتاتےہوئے اسلامی بہنوں پردینی کاموں کےحوالے سے انفرادی کوشش کرنےکاذہن دیا جبکہ تمام کابینہ مشاورتوں و ڈویژن نگران و مشاورتوں نے مختلف ڈویژن کے دینی حلقوں میں شرکت کرکے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ڈویژن پاکپتن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں دینی حلقہ اورمحفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

رکن زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں ترقی کے مدنی پھول سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کے حوالے سے ذہن دیا نیز دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مبلغات، معلمات اورذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، ذیلی کارکردگی جدول کا نفاذ اور تقرری مکمل کرنےکےحوالے سے نکات بتاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں تعداد بڑھانے کا ذہن بھی دیا جبکہ مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ واررسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےاور دینی کاموں میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑپور کابینہ کے ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت کی  اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے ترغیبی بیان کیااوراپنی ماتحت کے کارکردگی جدول وقت پر وصول کرنے کاذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں اچھے جذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام احسن انداز میں کرنے کےحوالےسےترغیبی بیان کیااور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کاذہن دیا نیز دینی حلقے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون بحریہ ٹاؤن کابینہ کی آرائیاں ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  گوجرانوالہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پربیان کیااور4 رکنی مشاورت مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف دیئےنیز رسالہ کارکردگی اورجدول فارم کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنو ں کوئٹہ زون میں مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ نیکی کی دعوت دینے ‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کرتے ہوئے فکرِآخرت کرنے کاذہن دیا اور رسالہ نیک اعما ل کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلا می بہنوں کو دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے انفرادی کوشش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2  نیو کراچی کابینہ کراچی کے 8 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 343 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو’’ اسلاف کے قربانی کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیانات کرتے ہوئے وقت کی قربانی دیکر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز نیو کراچی کی ایک ڈویژن میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ شب و روز کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا طریقہ سمجھایا۔آخر میں دینی کاموں کی مدنی خبریں پیش کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں  زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواصلاحات کےتبدیلی کے نکات تفصیلاً سمجھائے اوردینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے ذہن سازی کی نیزشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے 8 دن پر مشتمل تربیتی سیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کوکورس کامیاب بنانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔