کراچی صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام 10 جون 2021ء بروز جمعرات کراچی، صحرائے مدینہ زون، گلشن معمار کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔
کراچی ساؤتھ زون 1 کی کابینہ ڈیفنس میں ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ڈیفنس کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران و مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کو بلوچستان، کوئٹہ زون میں ریجن نگران اسلامی بہن نے
آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کوئٹہ زون
نگران، قلات و خاران کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء بروزجمعرات کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے زون ساؤتھ 1 میں زون سطح کامدنی مشورہ لیا جس میں زون تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں میانوالی زون اور ساہیوال کابینہ میں بذریعہ کا ل مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شب و روز کی
رکن ریجن و زون اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
مدنی خبریں بروقت دینے کا ذہن دیتے ہوئےمدنی خبریں بنانے کا طریقہ بتایا نیز اس
کے متعلق کچھ مدنی پھول دئیے۔
تقرر ی
مکمل کرنےکے حوالے سے کلام کیا اور اہداف
بھی طے کئےجبکہ شب و روز ویب سائٹ کا
تعارف پیش کرتےہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے کے بارے میں معلومات دی نیز اسلامی بہنوں کو تحریری مقابلہ میں حصہ لینے
اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر کچھ اسلامی بہنوں
نے خود کو تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن گروچک میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ
مشاورت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئےمبلغہ کے 30 مدنی
پھول پڑھ کر سنائے۔ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے تربیت کی نیز
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی بڑھانےکاذہن دیتےہوئے قربانی کی کھالوں
کا ہدف دیااس پر اسلامی بہنوں نےنیتیں پیش
کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن
کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتےہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں
کو تحائف بھی پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کورنگی کابینہ کے7 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد
کیا گیا جن میں 234 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کراچی اورنگی کابینہ کے ڈویژن بنگلہ بازار میں
ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی اورنگی کابینہ کے ڈویژن
بنگلہ بازار میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
75 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر شعبے کے حوالے سے
مدنی پھول دئیےنیز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ان کے شعبہ جات کے
حوالے سے کئے گئے سوالات کا تنظیمی طریقہ
کار کے مطابق جوابات بھی دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کے 6 ڈویژنز میں
دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 442 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کراچی بن قاسم
زون قائد آباد کابینہ میں دو مقامات پر ماہانہ
دینی حلقوں کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں
ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں 30 اسلامی بہنوں سمیت زون مشاورت شعبہ اصلاح اعمال، کابینہ مشاورت اور علاقہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال کی نگران نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح کراچی ریجن بن قاسم زون میں قائد آباد
کابینہ کے مقام جامعہ اصحاب کہف میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کم و بیش
20 اسلامی بہنوں سمیت زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
زون
مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت کے فضائل سے آگاہ کیااور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کھارادر کابینہ کے پانچ ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد
کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور ریجن نگران اسلامی بہن سمیت کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔