دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقےبلدیہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں تقریباً 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائےاور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن، زون پاکپتن کابینہ فرید کوٹ کی ڈویژن کمہاری والا اور پاکپتن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جن میں کمہاری والا اور پاکپتن کی 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت ِاسلامی نے آخر مرنا ہے کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، نیک اعمال رسالہ کارکردگی پر عمل کرنے،گناہوں سے بچنے اور قبر کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کرنے ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیرِ اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سرجانى کابینہ ميں شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 65 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مشاورت اور زون مشاورت شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت سے آگاہ کیا ، ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے شعبے کے دینی کاموں کی مدنی خبر دینے کا ذہن دیا ۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کےلئے مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا۔اس موقع پر تحريرى مقابلے ميں حصہ لینے کے لئےاسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے نام پیش بھی کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام مارچ  2021ء میں پاکستان سے اسلامی بہنوں کی 551 مدنی خبریں وصول ہوئیں جس میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسلامی بہنوں کی اکثر مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بن چکی ہیں جبکہ شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون ڈویژن داتا نگر  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران مشاورت سمیت دیگر منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمحفل نعت شیڈول کے مطابق کرنے اور کارکردگی کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون صدر ڈویژن میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورڈونیشن کے حوالے سے اہداف دئیے۔ تقرری مکمل کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیانیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون  اطراف ڈیفنس کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شر کت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  الٰہ آباد کابینہ کی ڈویژن چونیاں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ڈویژن تا ذیلی تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذیلی سطح پر ون ڈے سیشن کے اہداف کے ساتھ ساتھ سالانہ ڈونیشن اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور جوہر ٹاؤن   میں ایک برسی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کی آمد کے بارے میں بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو راضی کرنے اور خوب عبادت کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں 30 دن کے ناظرہ کورس میں  بذریعہ انٹر نیٹ بیان کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواستقبال ماہِ رمضان کے حوالےسے مدنی پھول دیئے ، ماہ رمضان میں عبادت کرنے، قرآن ِ کریم کی تلاوت کرنے کثرت سے کلمہ طیبہ اور استغفار پڑھنے ، کثرت سے دعائیں مانگنے ، گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن اور کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں ملتان ریجن زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاک شب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے ملتان ریجن کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیکی کرنے کی اہمیت اور گناہوں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز کابینہ پر شب وروز شعبے کی ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے نکات بتائے اور تقرری کے اہداف دئیے نیز مدنی خبروں اور تحریری کام میں ترقی و اضافہ کے حوالے سے مدنی پھول اور اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژ ن ہاوسنگ کالونی کے علاقے جوءیانوالہ موڑ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شیخوپورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔