دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں  کورنگی کراچی کے ایک ڈویژن میں ماہانہ دینی حلقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار اجتماعات میں مضبوطی لانےاور دینی حلقے کو کامیاب کرنے کے حوالے سے اہم نکات دئیے نیز دینی کاموں کومضبوط بنانے سےمتعلق مدنی پھول دیئےجبکہ ہفتہ وار اجتماع میں خود شرکت کرنے کےساتھ ساتھ اوروں کو بھی ترغیب دلاکر شرکت کروانے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ کے ڈویژن سعید آباد کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مقامی ذمہ دراسلامی بہنوں نےشرکت کی اور 1 اسلامی بہن بذریعہ کال شریک ہوئی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’احساسِ ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےنیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کاہدف بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون نگران اور عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا بعد ازبیان عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 صدر کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنى مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈويژن مشاورتوں اورعلاقائی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

كابینہ نگران اسلامی بہن نے علاقائی نگران و ڈويژن مشاورتوں کے مسائل سنے اور ان کا حل بتایا نیز دعوت اسلامی کے دينى كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نہايت عمده مدنى پھول بتائے جبکہ علاقائی نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول سمجھایا اور وہ علاقائی نگران اسلامی بہنیں جن کی کارکردگی مضبوط ہیں ان کى حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل للبنات کے زیر اہتمام  کراچی ریجن کے ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دارا سلامی بہن نے تقسیم رسائل کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اسلامی بہنو ں کو بروقت ماہانہ کارکرگی جدول دینے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ’’ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کےلئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔مئی 2021ء میں بھی بہت سی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔ مئی 2021ء تک ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی کل 15 ہزار 855 اسلامی بہنیں بکنگ کروا چکی ہیں۔

مختلف مقامات کی کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی طور پر 183 سادہ اور 589 رنگین ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔43 سادہ اور64 رنگین ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون مدینہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اصلاحی بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے اور آخر میں دعا بھی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن کا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں ریجن سطح  کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے شعبہ جات کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےاسلامی بہنوں کوشعبہ جات میں بہتری لانے کے حوالےسےنکات بتائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی کارکردگی کو مضبوط بنانےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں محفل نعت کے ذریعے عوام و خواص کو دینی کاموں کی ترغیب دلائی جا تی ہے پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں میں مئی 2021 ءمیں 124 مقامات پر محفل نعت کاسلسلہ ہوا ۔ محفل نعت کی برکت سے 14 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے، 750 اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کرنےکی نیتوں کااظہار کیا نیز 1 ہزار 423 رسائل مئی 2021 ء میں عوام میں تقسیم کئے گئے ۔

جبکہ پاکستان بھر میں مئی 2021 ء میں 974 محفل نعت کاسلسلہ ہوا۔ محفل نعت کی برکت سے 295 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، 1 ہزار 643 ا سلامی بہنوں نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی نیتوں کااظہار کیا جبکہ 21 ہزار 716رسائل مئی 2021 ء میں عوام میں تقسیم کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ہوسڑی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان’’ ترقی کے مدنی پھول‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کےحوالے سے نکات بتائے نیز تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صاحبزادئی عطار کے دَم کئے ہوئے تبرکات اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں لاہور زون میں ماہانہ محفل نعت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کےمدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ کی شعبہ ذمہ اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفل نعت اور دینی حلقے کے حوالے سے نکات بتائے اورتقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں بہتر لانے کی ترغیب دلائی پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اور ریجن سطح کی ذمہ دار اورزون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ (follow up) لیا اور تقرریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ نکات بتائے جبکہ دینی کاموں میں بہتری لانے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔