21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن گروچک میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ
مشاورت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئےمبلغہ کے 30 مدنی
پھول پڑھ کر سنائے۔ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے تربیت کی نیز
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی بڑھانےکاذہن دیتےہوئے قربانی کی کھالوں
کا ہدف دیااس پر اسلامی بہنوں نےنیتیں پیش
کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن
کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتےہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں
کو تحائف بھی پیش کئے۔