دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران سمیت 10 مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کئے اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو

مدنی مذاکرہ سننے،اجتماع میں شرکت کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ریجن نگران ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، ماہانہ کارکردگی مضبوط کرنے، درست انٹر کرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز ذیلی سطح تک کی ذمہ درا سلامی بہنوں کو مقررہ تاریخ پر مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور اچھی کارکردگی پراسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔


دعوت ِاسلامی  کےتحت گزشتہ دنوں کامونکی کابینہ کی ڈویژن کامونکی شرقی میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے ”صدقے کے فضائل“ پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شرکا کو اپنے صدقات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ کی ایکسپو سینٹر میں تربیت کا سلسلہ ہواجس میں لاہور کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے”صدقہ کی فضیلت“ کےموضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بتا کر ڈونیشن کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےنیک اعمال کے موضوع پرنکات بیان کئےمزید اسلامی بہنوں کو کارکردگی و ماہانہ جدول وقت پر دینے اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد ریجن میں ماہِ فروری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہیں:

انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 797

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 ہزار 623

مدنی مذاکرہ سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10 ہزار111

مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 603

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار 569

سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 928

سنتوں بھرے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 33ہزار760

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 675

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد: 88

مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30 ہزار4

نیک اعمال رسالہ کارکردگی: 94ہزار66 

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن بحریہ ٹاؤن فیز 4        میں ون- ڈے سیشن کاانعقادہوا جس میں زون ذمہ دار و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمہ الغفار نے ون -ڈے سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے اور اپنے علاقے میں ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی نیز مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتب کامطالعہ اور رمضان کورس کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےفیضانِ نمازکتاب کا مطالعہ کرنے اور 15اسلامی بہنوں نے رمضان کورس کرنے کی نیت کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی ڈسکہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈسکہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ماہِ شعبان میں کرنے والے دینی کام کےبارے میں معلومات فراہم کیں اورسالانہ ڈونیشن کے اہداف دئےنیز عشرہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اڈیالہ روڈ   دارالسنہ میں اجتماع پاک کاانعقادہوا جس میں صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے علاقوں میں ہونےوالےدینی کام احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔ اجتماع کےاختتام پر حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب کاسلسلہ ہواجس میں شرکاکےدرمیان نیازتقسیم کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کابینہ کی ڈویژن بغدادی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں گوجرانوالہ کابینہ کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے گوجرانوالہ کابینہ کی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بہتر بنانے وقت پر کارکردگی دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون اطراف ڈیفینس کابینہ میں روہی نالہ کے قریب ایک بڑے سکول میں شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اوراسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسکول کی اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں تاج پورہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول بتائےاور مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کاذہن دیتےہوئے اہداف دیئے نیز گھر مدرستہ المدینہ بالغات کا ذہن دیا اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلانےپر ہاتھوں ہاتھ 5 اسلامی بہنوں نے بکنگ کروائی۔