پاکستان کے شہر واہ کینٹ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد 

Mon, 7 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  4 جون2021ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر واہ کینٹ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ یہ وقت بھی گزر جائے گا ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔

آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبت وآزمائش پر صبر کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے صبر کرنے کاذہن دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو وقت پر کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دی نیز ماہانہ مدنی مشورہ اور کارکردگی جدول کو مضبوط کرنے کاذہن دیا جبکہ ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش بھی کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ  میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میاں میر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مزید دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون کی  شرقی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کابینہ پر تقرری کرنے کا ہدف دیا اور ڈویژن کی کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیا نیز آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے کابینہ میں نئے کام کرنے کے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور شاہدرہ مریدکے  میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح ِاعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عملی جدول پر عمل کرنے، کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے ہر ماہ دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کاذہن دیا نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے، تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون نگران کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور مدنی مرکز کے دیئے ہوئے جدول پر عمل کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 4 جون  2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور کابینہ ، چشمہ ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ دیکھنے ، تقریاں مکمل کرنے کاذہن دیا جس پر شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ  دنوں جنوبی زون بحریہ ٹاؤن لاہور کابینہ میں دینی حلقے کاانعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقے کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تقرریاں مکمل کرنے، دینی حلقے کو مضبوط کرنے نیز محفل نعت کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون  2021 ءبروز جمعرات کو لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درودِپاک پڑھنے کاذہن دیا۔

صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے اولاد کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، صراط الجنان مکمل پڑھنے ،شخصیات میں مدنی حلقہ لگانےنیز مدنی چینل دیکھنے کاذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کرے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دفتر ی کام کرنے کے اُصول و ضوابط بتائے اور دفتر ی کام کو بہتر انداز سے کرنے، کمپیوٹر کے حوالے سے مہارت وصلاحیت کو بڑھانے ، حاضری میں باقاعدگی لانے، اہداف کو بروقت مکمل کرنے اور شعبے میں مضبوطی لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدر آباد ریجن ڈیرہ الٰہ یار زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈیرہ الٰہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تین ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئے مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقہ کار پر مضبوطی سے عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور نئے سنتوں بھرے اجتماع ،مبلغات و معلمات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔