دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   مظفر گڑھ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ملتان ریجن نگران ، مظفرگڑھ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح نگران اسلامی بہن نے’’ انفرادی کوشش کا طریقہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےسالانہ ڈونیشن کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز تقرری کے اہداف، نئے دینی کام کے آغاز کا طریقہ اور کارکردگی جدول کی اہمیت پر نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں 27مئی2021ء بروز  جمعرات کو بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے معیار کو  مضبوط کرنے، مدنی خبریں لینےکےحوالے سے نکات بتائےاور فنانس کے نظام کو مضبوط کرنے ،  ڈونیشن کارکردگی میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے محمود آباد میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے یاد ِرمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اعتکاف کرنےوالی اسلامی بہنوں سمیت 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا، آخر میں اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور جوش وجذبہ کے ساتھ دینی کام کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کلفٹن کابینہ کے ڈویژن پنجاب کالونی میں زون نگران اسلامی بہن نے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

زون نگران اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور نئے ذیلی حلقے،نئے اجتماعات، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور تقرری کے حوالے سے اہداف دئیے نیز نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  حیدرآباد زون جامشورو کابینہ کے ڈویژن بہار کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری بھی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن حیدرآباد کابینہ ڈویژن آفندی ٹاؤن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن اور کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسلاف میں قربانی کا جذبہ پر نکات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں عملی شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن حیدرآباد کابینہ ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 میں یاد ِرمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے”یادِ رمضان “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی یاد اور غم ِرمضان کیسے نصیب ہواس پر کلام کیا نیزدعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینےاور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون جامشورو  کابینہ کے ڈویژن کوٹری میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ واراجتماع مضبوط و منظم انداز میں کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ملتان ریجن نگران ، ملتان و شجاع آباد زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہدف بنا کر کام کرنے کاذہن دیا اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز تقرریوں کو مکمل کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت      گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ الہ یار زون میں اسلامی بہن کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے لواحقین کو میت کی قضا نماز اور روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا ذہن دیا جس پر گھر والوں نے میت کے نماز روزوں کی فدیہ ادا کرنے کی نیت پیش کی ۔ آخر میں انہیں میت کے ایصال ثواب کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت      کچھ دن قبل پاکستان گجرات میں ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کیا ۔

محفل ِنعت میں شریک اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری اور والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لے کر اپنے قرآن کو درست کرنے کی ترغیب دلائی جس پر سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیروزپور کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے جدول اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے اوراسلامی بہنوں کی دل جوئی کے لیے تحائف بھی دیئے جس پر سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔