فون نمبر 03274848212

دین اسلام کامل و اکمل اور مکمل ضابطہ حیات ہیں دین اسلام نے جس طرح عبادات اور نیک اعمال کرنے کا حکم دیا اسی طرح معاشرے کو سدھارنے کے لیے اعلی اور عمدہ صفات کو بھی بیان فرمایا انہی میں سے ایک وصف وعدہ وفائی بھی ہے قرآن پاک نے متعدد مقامات پر وعدہ پورا کرنے کی فضیلت کو بیان کیا ہے آئیے ہم بھی وعدہ وفائی کا قرآنی بیان پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں :

(1)عہد کے بارے میں سوال ہوگا؟وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـٴُـوْلًا (۳۴)

ترجمہ کنز الایمان: اور عہد پورا کرو بےشک عہد سے سوال ہونا ہے۔ (پ 15،سورۃ الاسراء، آیت نمبر 34)

(2) اللہ وعدہ پورا کرنے والوں کے ساتھ ہیں ؟مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ وَ اتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ (۷۶) ترجمہ کنز الایمان: جس نے اپنا عہد پورا کیا اور پرہیزگاری کی اور بے شک پرہیزگار اللہ کو خوش آتے ہیں۔ (پ 3 ،سورۃ اٰل عمران، آیت نمبر 76)

(3) قرآن پاک میں وعدہ پورا کرنے والوں کی مثال ہیں ؟وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِترجمہ کنز العرفان:اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا ۔ (پ 16،سورۃ المریم، آیت نمبر 54)

(4) وعدہ کی رعایت کرنے والے؟ وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸)

ترجمہ کنز العرفان: اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی رعایت کرنے والے ہیں ۔ (پ 18،سورۃ المومنون ،آیت نمبر 8)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں اپناوعدہ پورا کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم۔