محمد
نعیم (درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ ،کراچی ،پاکستان)
اللہ
تبارک و تعالیٰ تمام صفات و کمالات میں یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں ہے اللہ تعالی
واحد اور یکتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام نے
اپنی قوم کو اللہ تبارک و تعالی کی وحدانیت بیان کی اور اللہ تبارک و تعالی کے ایک
ہونے اور واحد ہونے کو بیان کیا ۔خود اللہ تبارک و تعالی قرآن پاک میں ارشاد
فرماتا ہے :
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)ترجمہ کنزالایمان:تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔(پارہ نمبر 30 ،سورۃ
الخلاص آیت نمبر1)
اللہ پاک
کی وحدانیت کے بارے میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بہت ساری احادیث مبارکہ موجود
ہیں ان میں سے کچھ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔
حدیث نمبر
(1):روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے
اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا گیااس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد(
ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں اورنمازقائم کرنا، زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے
روزے۔ (مرآۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 حدیث نمبر:4)
حدیث نمبر
(2):روایت ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ
کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے ۔ (مرآۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 ٫حدیث نمبر:5)
حدیث نمبر
(3):روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں فرمایا نبی ﷺ نے
جوگواہی دے کہ اکیلے خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد
الله کے بندے اور رسول ہیں عیسٰی الله کے بندے اور رسول اوراس کی بندی کے بیٹے الله کا کلمہ ہیں جو مریم میں ڈالا اور الله کی
طرف سے روح ہیں اور جنت و دوزخ حق ہے الله اُسے جنت میں داخل کرے گا مطابق عمل کے۔
(مرآۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح: جلد: 1,حدیث نمبر :27)
حدیث
نمبر(4):روایت ہےحضرت عثمان رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله صلی
الله علیہ وسلم نے جو یہ جانتے مانتے مر گیا کہ الله کے سواء کوئی لائق عبادت نہیں
وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (مرآۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح: جلد:1, حدیث نمبر:37)
Dawateislami