ابو
زافر محمد عاقب عطاری (درجہ دورۃ الحدیث جامعۃ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم ، کراچی،پاکستان)
اسلام کی
بنیاد جس عظیم عقیدے پر قائم ہے توحید ہے۔ توحید کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کو اس کی
ذات صفات اور عبادت میں یکتا جاننا اور ماننا اور اس پر ایمان رکھنا انبیاءِ کرام
علیہم السلام کی بعثت کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ لوگ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں
اور شرک سے بچیں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری حیاتِ طیبہ میں توحید کو نہایت
واضح، سادہ اور عملی انداز میں بیان فرمایا۔رسول اللّٰهِ ﷺ نے فرمایا:
أفضل ما قلت أنا والنبيون من قبلي: لا إله إلا اللّٰهترجمہ:سب سے افضل کلمہ
جو میں اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہا: لا إله
إلا اللّٰه۔ (ترمذی، حدیث: 3585)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ
تمام انبیاء کی دعوت کا مرکز توحید ہی تھا۔
اور حضور ﷺ نے فرمایا:"من قال لا إله إلا اللّٰه دخل الجنة"ترجمہ:جو شخص سچے دل سے لا إله إلا اللّٰه کہے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح
بخاری، حدیث: 128)
اس سے معلوم ہوا کہ توحید نجات کا ذریعہ ہے۔ مزید
آپ ﷺ نے فرمایا "من مات وهو يدعو من دون اللّٰه ندًا
دخل النار"ترجمہ:جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا
تھا، وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ (صحیح بخاری، حدیث: 4497)
یہ حدیث
توحید کی اہمیت اور شرک کی خطرناکی کو واضح کرتی ہے اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے اللہ
کو واحد جاننا اور شرک سے بچنا ضروری ہے اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللّٰه تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:" حق اللّٰه على العباد أن يعبدوه ولا يشركوا به شيئًا" ترجمہ:اللہ کا
بندوں پر حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ
ٹھہرائیں۔(صحیح بخاری، حدیث: 2856)
توحید کی اقسام:علماءِ
کرام نے توحید کو سمجھانے کے لیے تین اقسام بیان کی ہیں:
(1)توحیدِ ربوبیت:اللہ کو
خالق، مالک اور رازق ماننا۔
(2)توحیدِ الوہیت:صرف
اللّٰه کی عبادت کرنا۔
(3) توحیدِ اسماء و صفات:اللہ کے
ناموں اور صفات کو بغیر کسی تشبیہ کے ماننا۔
نبی ﷺ عملی
نمونہ:حضور ﷺ نے صرف زبانی تعلیم نہیں دی بلکہ عملی طور پر بھی توحید کو نافذ کیا:
ہر کام سے
پہلے بسم اللہ پڑھنا،مشکل میں صرف اللہ سے مدد مانگنا۔
توحید
اسلام کی روح ہے اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ انسان صرف
اللہ کو مانے، اسی کی عبادت کرے اور ہر قسم کے شرک سے بچے۔ پیارے پیارے اسلامی
بھائیوں احادیثِ مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ توحید ہی نجات کا راستہ ہے اور اسی پر
عمل کرنے والا شخص دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے۔
Dawateislami