توحید دین
اسلام کی بنیاد، روح اور سب سے بڑا پیغام ہے اسی کی تبلیغ کے لیے اللہ رب العزت نے
انبیاء کو مبعوث فرمایا لفظ "توحید" کا مادہ "وحد" ہے، جس کے
معنی ہیں کسی کو ایک ماننا، کسی کو واحد و یکتا قرار دینا۔ اصطلاح میں توحید سے
مراد اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات، صفات، افعال اور عبادت میں اکیلا ماننا اور اس کے
ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا۔
انسان کی
پیدائش کا مقصد ہی اللہ کی عبادت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے:
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا
لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)
ترجمہ کنز
الایمان: اور میں نے جِنّ اور آدمی اتنے ہی(اسی لئے)بنائے
کہ میری بندگی کریں۔(پارہ 27، سورة الذاریات ،آیت نمبر 56)
اور یہ
عبادت اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک وہ خالصتاً ایک اللہ کے لیے نہ ہو۔ تمام انبیاء
کرام کی دعوت کا آغاز بھی "لا إله إلا الله" سے
ہوا۔ توحید کے بغیر کوئی عمل، کوئی اخلاق، کوئی عبادت وزن نہیں رکھتی۔
توحید صرف ایک نظریہ و سوچ نہیں بلکہ زندگی
گزارنے کا پورا طریقہ ہے۔ جب بندہ "لا إله
إلا الله" کو سمجھ کر، دل سے مان کر اور عمل میں لاکر جیتا ہے، تو اس کی دنیا
بھی سنورتی ہے اور آخرت بھی ۔اسی پر 2 احادیث مبارکہ پیش خدمت ہیں ۔
عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: بينما نحن عند رسول الله صلى الله عليه
وسلم ذات يوم اذ طلع علينا رجل شديد بياض الثياب شديد سواد الشعر لا يرى عليه اثر
السفر ولا يعرفه منا احد حتى جلس الى النبي صلى الله عليه وسلم فاسند ركبتيه الى
ركبتيه ووضع كفيه على فخذيه وقال: يا محمد اخبرني عن الاسلام قال:الاسلام ان تشهد ان
لا اله الا الله وان محمدا رسول الله وتقيم الصلاة وتوتي الزكاة وتصوم رمضان وتحج البيت
ان استطعت اليه سبيلا. قال: صدقت. فعجبنا له يساله ويصدقه. قال: فاخبرني عن الايمان.
قال: ان تومن بالله وملاىكته وكتبه ورسله واليوم الاخر وتومن بالقدر خيره وشره . قال
صدقت. قال: فاخبرني عن الاحسان. قال: ان تعبد الله كانك تراه فان لم تكن تراه فانه
يراك. قال: فاخبرني عن الساعة. قال: ما المسوول عنها باعلم من الساىل. قال: فاخبرني
عن اماراتها. قال: ان تلد الامة ربتها وان ترى الحفاة العراة العالة رعاء الشاء
يتطاولون في البنيان . قال: ثم انطلق فلبثت مليا ثم قال لي: يا عمر اتدري من الساىل
قلت: الله ورسوله اعلم. قال: فانه جبرىيل اتاكم يعلمكم دينكم۔
روایت ہے
حضرت عمر ابن خطاب( رضی اللہ عنہ) سے فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی ﷺ کی
خدمت میں حاضرتھے کہ ایک صاحب ہمارے سامنےنمودارہوئے جن کے کپڑے بہت سفیداور بال
خوب کالے تھے اُن پر آثارِ سفر ظاہر نہ تھے اور ہم سےکوئی اُنہیں پہچانتا بھی نہ
تھا یہاں تک کہ حضور( ﷺ ) کے پاس بیٹھے
اور اپنے گھٹنے حضور( ﷺ ) کےگھٹنوں شریف سے مَس کر دیئے اور اپنے ہاتھ اپنے زانو
پر رکھے اور عرض کیا اَےمحمد( ﷺ )مجھے اسلام کے متعلق بتائیے فرمایا کہ اسلام یہ
ہے کہ تم گواہی دو کہ اﷲ کےسواءکوئی معبودنہیں اورمحمدا ﷲ کے رسول ہیں اور نماز
قائم کرو،زکوۃ دو،رمضان کے روزے رکھو،کعبہ کا حج کرو اگر وہاں تک پہنچ سکو عرض کیا
کہ سچ فرمایا ہم کو ان پرتعجب ہوا کہ حضور سے پوچھتےبھی ہیں اورتصدیق بھی کرتے ہیں
عرض کیا کہ مجھے ایمان کے متعلق بتائیے فرمایاکہ اﷲ اور اس کے فرشتوں ،کتابوں اور
اس کے رسولوں اور آخری دن کو مانو اور اچھی بُری تقدیرکو مانو عرض کیا آپ سچے ہیں
عرض کیامجھےاحسان کے متعلق بتائیے فرمایا اﷲ کی عبادت ایسے کرو کہ گویا اُسے دیکھ
رہے ہو اگر یہ نہ ہوسکے تو خیال کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے عرض کیا کہ قیامت کی
خبر دیجئے فرمایا کہ جس سے پوچھ رہے ہو وہ قیامت کے بارے میں سائل سے زیادہ
خبردارنہیں عرض کیا کہ قیامت کی کچھ نشانیاں ہی بتادیجئے فرمایا کہ لونڈی اپنے
مالک کوجنے گی اور ننگے پاؤں ننگے بدن والے فقیروں،بکریوں
کے چرواہوں کومحلوں میں فخر کرتےدیکھو گے راوی فرماتے ہیں کہ پھرسائل چلے گئے میں
کچھ دیر ٹھہرا حضور( ﷺ ) نے مجھے فرمایا اےعمرجانتے ہو یہ سائل کون ہیں مَیں نےعرض
کیﷲ اوررسول جانیں فرمایا یہ حضرت جبریل تمہیں تمہارا دین سکھانے آئے تھے ۔(مرآة
المناجيح شرح مشکاة المصابیح جلد 1 حدیث نمبر 2)
وعن ابن عمر رضی اللہ عنہما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : بني
الاسلام على خمس: شهادة ان لا اله الا الله وان محمدا عبده ورسوله واقام الصلاة
وايتاء الزكاة والحج وصوم رمضان ۔
روایت ہے
حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا
گیا اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد( ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں
اورنمازقائم کرنا زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے۔(مرآة المناجيح شرح
مشکاة المصابیح جلد 1 حدیث نمبر 4)
ان حدیثوں
کو دیکھیں تو یہ بات روشن سورج سے بھی واضح و عیاں ہے کہ توحید ہے اللہ پر ایمان
ہے تو سب کچھ بندہ کے ہاتھ میں ہے وگرنہ اس کی زندگی بظاہر عیش و عشرت و مالداری
والی ہو سکتی ہے لیکن آخر موت ہے دنیاوی زندگی جو حادث ہے اسلام کے بغیر گزار کر
آخرت کے آرام و سکون سے بے گھر ہو جانا ہے ابھی موقع ہے توحید کو مانے اس کو کما
حقہ سمجھیں بعد میں موقع نہ ملے گا ۔
اللہ کریم
ہمیں حقیقت میں توحید پر عمل پیرا ہو کر اپنی آخرت سنوارے کی توفیق عطا فرمائے
اور اسی پر بخیر وعافیت خاتمہ نصیب ہو امین ثم آمین یا رب العالمین۔
Dawateislami