محمّد
حذیفہ (درجہ خامسہ جامعۃ المدينہ فيضان عثمان غنى ، کراچی،پاکستان)
توحید
اسلام کی بنیاد اور اس کا مرکزی عقیدہ ہے اس کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کی ذات صفات
اور عبادت میں یکتائی کو ماننا نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں اسی پیغامِ توحید
کو عام کیا اور انسانیت کو شرک اور گمراہی سے نکال کر ایک خدا کی عبادت کی طرف بلایانبی
اکرم ﷺ کا اعلانِ توحید نہایت سادہ مگر انتہائی مؤثر تھالا إله إلا الله یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ ﷺ نے لوگوں کو سمجھایا کہ اللہ ہی
خالق مالک اور رازق ہے اسی کے ہاتھ میں نفع و نقصان ہے اور اسی کی عبادت کرنا
انسان کا اصل مقصد ہے آپ ﷺ نے نہ صرف زبان سے توحید کی دعوت دی بلکہ اپنے عمل سے
بھی اس کا بہترین نمونہ پیش کیا۔
مکہ مکرمہ
میں جب آپ ﷺ نے توحید کا پیغام پیش کیا تو قریش کے مشرکین نے سخت مخالفت کی کیونکہ
وہ بتوں کی عبادت کرتے تھے اس کے باوجود نبی کریم ﷺ نے صبر، استقامت اور حکمت کے
ساتھ توحید کی دعوت جاری رکھی آپ ﷺ نے واضح کیا کہ بت پرستی انسان کو گمراہی میں
ڈالتی ہے اور اصل کامیابی صرف ایک اللہ کی بندگی میں ہے۔مدینہ منورہ میں اسلامی ریاست
کے قیام کے بعد بھی آپ ﷺ نے توحید کے اصولوں کو مضبوط کیا آپ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے
بڑا گناہ شرک ہے اور اللہ تعالیٰ اسے معاف نہیں کرتا اگر انسان اس پر قائم رہے۔ اس
لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے عقیدے کو خالص رکھے اور ہر قسم کے شرک
سے بچے اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا :بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اَنّٰى یَكُوْنُ لَهٗ وَلَدٌ وَّ لَمْ
تَكُنْ لَّهٗ صَاحِبَةٌؕ-وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍۚ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ
عَلِیْمٌ(۱۰۱)ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-خَالِقُ كُلِّ
شَیْءٍ فَاعْبُدُوْهُۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ(۱۰۲)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: وہ بغیر کسی نمو نے کے آسمانوں اور
زمین کا بنانے والا ہے۔ اس کے لئے اولاد کیسے ہوسکتی ہے؟ حالانکہ اس کی بیوی (ہی)
نہیں ہے اور اس نے ہر شے کو پیدا کیا ہے اور وہ ہرشے کو جاننے والا ہے۔یہ اللہ
تمہارا رب ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، ہر شے کو پیدا فرمانے والا ہے
تو تم اس کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔ (سوره انعام آیت نمبر 101،102)
تفسیر صراط الجنان: بَدِیْعُ
السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وہ بغیر کسی نمو نے کے آسمانوں اور
زمین کا بنانے والا ہے۔ اِس آیت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عظمت و شان اور اس کی
پاکی کا بیان ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی شان یہ ہے کہ وہ بغیر
کسی نمو نے اور مثال کے آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے اس کی دوسری شان یہ ہے
کہ وہ اولاد سے پاک ہے کیونکہ اس کی اولاد کیسے ہوسکتی ہے؟ حالانکہ اس کی بیوی ہی
نہیں ہے اور عورت کے بغیر اولاد نہیں ہوتی اور زوجہ اس کی شان کے لائق نہیں کیونکہ
کوئی شے اس کی مثل نہیں اور اولاد نہ ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ اس نے ہر شے کو پیدا
کیا ہے تو جو کچھ ہے وہ سب اُس کی مخلوق ہے اور مخلوق اولاد نہیں ہوسکتی تو کسی
مخلوق کو اولاد بتانا باطل ہے اور پھر اگلی آیت میں فرمایا کہ یہ اللہ
عَزَّوَجَلَّ تمہارا رب ہے جس کی صفات ذکر کی گئیں اور جس کی یہ صفات ہوں وہی
مستحق عبادت ہے لہٰذا تم صرف اسی کی عبادت کرو۔
توحید کا
نبوی بیان ہمیں سکھاتا ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں اللہ پر بھروسہ کیا جائے اسی
سے مدد مانگی جائے اور اسی کی رضا کو مقدم رکھا جائے۔ یہی عقیدہ انسان کو روحانی
سکون، اخلاقی بلندی اور حقیقی کامیابی عطا کرتا ہے۔
آخر میں، یہ
کہنا درست ہوگا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیماتِ توحید نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری
انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں اگر ہم ان تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا اور
آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
Dawateislami