توحید اسلام کا سب سے بڑا رکن:اسلام کا
سب سے بڑا ستون اوررکن توحید ہے۔ کسی انسان کے لیے اس وقت تک اسلام میں داخل ہونا
ممکن نہیں جب تک وہ توحیدکی گواہی نہ دے۔اورجب تک توحید کااقراراور اس کے علاوہ
باقی تمام چیزوں کی نفی نہ کرلے۔
توحید سب سے اہم اور پہلا واجب:توحید سب
سے اہم اور پہلا واجب ہے۔ اسے باقی تمام اعمال پر اولیت حاصل ہے۔ اوراپنی عظیم
الشان منزلت اور انتہائی اہمیت کی وجہ سے تمام اہم امور پر سبقت رکھتی ہے۔ توحید کی
دعوت سب سے پہلی دعوت ہے۔ توحید کے بغیر عبادات قبول نہیں ہوتیں۔ عبادات کے صحیح
ہونے کے لیے توحید اہم ترین شرط ہے۔عبادت کو اس وقت تک عبادت نہیں کہا جاسکتا جب
تک اس میں توحید نہ ہو۔
توحید دنیا و آخرت میں امن و ہدایت
کا سبب:اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبِسُوْۤا
اِیْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ۠(۸۲)
ترجمہ کنز الایمان:وہ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں
کسی ناحق کی آمیزش نہ کی انہیں کے لیے امان ہے اور وہی راہ پر ہیں (الانعام:۸۲)
چنانچہ جو
کوئی توحید کو پوری طرح سے بجالائے گااس کے لیے پورا پورا امن اور بھر پور ہدایت
ہوگی اور بغیر کسی عذاب کے جنت میں داخل ہوجائے گا۔ شرک سب سے بڑا ظلم ہے جب کہ
توحید سب سے بڑا عدل ہے:
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِب ِقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَاقَ طُعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ
بِاللّٰهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا۔
ترجمہ:روایت
ہے عباس ابن عبدالمطلب سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے
اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیاجو الله کے رب ہونے،اسلام کے دین ہونے،محمد ﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوگیا ۔ (مرآۃ المناجیح
شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:9)
وَعَنْ سُفْيَانَ ابْنِ عَبْدِ اللهِ الثَّقَفِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا
رَسُولَ اللهِ قُلْ لِيْ فِيْ الْإِسْلَامِ قَوْلًا لَا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا
بَعْدَكَ وَفِي رِوَايَةٍ غَيْرَكَ قَالَ قُلْ اٰمَنْتُ بِاللهِ ثُمَّ اسْتَقِمْ
ترجمہ:روایت
ہے حضرت سفیان ابن عبد الله ثقفی سے کہ میں نے عرض کیایارسول الله ﷺ مجھے
اسلام کے متعلق ایسی بات بتائیں کہ آپ کے بعداس کےمتعلق کسی سے نہ پوچھوں۔ دوسری
روایت میں ہے(کہ آپ کے سوا) فرمایا کہ کہو کہ مَیں الله پر ایمان لایا پھر اُس
پرقائم رہو۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:15)
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى
اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَوْلَهُ عِصَابَةٌ مِنْ أَصْحَابِهٖ: بَايِعُوْنِيْ
عَلٰی أَنْ لَا تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوْا وَلَا تَزْنُوْا
وَلَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَكُمْ وَلَا تَأْتُوْا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُوْنَهٗ
بَيْنَ أَيْدِيْكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ وَلَا تَعْصُوْا فِيْ مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفٰی
مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذٰلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ
بِهٖ فِيْ الدُّنْيَا فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهٗ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذٰلِكَ شَيْئًا
ثُمَّ سَتَرَهُ اللّٰهُ عَلَيْهِ فَهُوَ إِلٰی اللهِ إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ
وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ فَبَايَعْنَاهُ عَلٰى ذٰلِكَ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
ترجمہ:روایت
ہے عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں کہ فرمایانبی ﷺ نے حالانکہ آپ کے آس پاس صحابہ کی
جماعت تھی کہ مجھ سے اس پر بیعت کروکہ الله کےساتھ کسی کو شریک نہ کرنا،نہ چوری
کرنا اور نہ زنا،نہ اپنی اولاد کو قتل کرنا،نہ اپنے سامنے گھڑا ہوا بہتان لگانا
اور کسی اچھی بات میں نافرمانی نہ کرنا تم میں سے جو وفائے عہد کرے گا اس کا ثواب
الله کے ذمہ کرم پر ہے اور جوان میں سے کچھ کر بیٹھے
اور دنیا میں سزا پالے تو وہ سزا کفارہ ہے اور جو ان میں سے کچھ کرلے،پھر رب اُس کی پردہ پوشی کرے تو وہ الله کے سپرد
ہے۔اگر چاہے معافی دے دے چاہے سزا دے۱لہذا ہم
نے اس پر آپ سے بیعت کی۔
شرحِ الحدیث:یہ
بیعت تقویٰ ہے،یعنی آیندہ شرک،چوری،زنا وغیرہ نہ کرنا،ورنہ یہ جماعت صحابہ بیعت
اسلام تو پہلے ہی کرچکی تھی۔آج کل جو مشائخ کے ہاتھ پر بیعت تقویٰ کی جاتی ہے اس کی
اصل یہ حدیث ہےحضور نے صحابہ سے جہاد پربھی بیعت لی ہے۔
اس میں اس
آیت کی طرف اشارہ ہے:" اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ
وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآء"یعنی کفر پر مرنے
والی کی بخشش نہیں باقی تمام گنہگاروں کے لیے گنجائش ہے۔(کتاب:مرآۃ المناجیح شرح
مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:18)
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَأَمَّا شَتْمُهٗ إِيَّايَ
فَقَوْلُهٗ: لِيْ وَلَدٌ وَسُبْحَانِيْ أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا
ترجمہ:حضرت
ابن عباس کی روایت میں یوں ہے کہ انسان کا مجھے گالی دینا اس کی یہ بکواس ہے کہ میں
صاحبِ اولادہوں میں اس سے پاک ہوں کہ بیوی بچے اختیارکروں ۔
شرح حدیث
:کیونکہ بیوی خاوند کی ہم جنس ہی ہوسکتی ہے۔انسان کی بیوی جنّاتنی یا گائےبھینس نہیں
ہوسکتی،اگرنعوذ باللہ رب کی بیوی ہوتی تو وہ اس کی ہم جنس بلکہ اس کی ہم قوم بھی
ہوتی، رب جنس و قوم سے پاک ہے۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث
نمبر:21)
وَعَنْ أَبِيْ مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى
اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَحَدٌ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى يَسْمَعُهُ مِنَ
اللّٰهِ يَدْعُوْنَ لَهُ الْوَلَدَ ثُمَّ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ
ترجمہ حدیث
:اور روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نے
کہ تکلیف دہ بات کو سنتے ہوئے صبر کرنے والا خدا سے بڑھ کر کوئی نہیں لوگ اس کے لئے اولاد کا دعویٰ کرتے ہیں پھر بھی وہ
انہیں راحت و رزق دیئے جاتا ہے۔
شرحِ الحدیث
:یہاں صبر سے مراد حلم ہے۔اسی معنی سے الله تعالٰی کا نام پاک صبوریاصبار ہے،نہ کہ
وہ صبر جو کہ مجبوری کی وجہ سے ہو اس کی تفسیر اگلا مضمون ہے۔یعنی باوجود یہ کہ
لوگ الله تعالٰی کو عیب لگاتے ہیں اور رب تعالٰی اس سے خبردار بھی ہے،ان پر ہر طرح
قادر بھی لیکن انہیں فورًا عذاب نہیں دیتا،بلکہ دنیا میں انہیں تندرستی،امن،روزی دیتا
ہے کیونکہ دنیا اس کی رحمانیت کے ظہور کی جگہ ہے۔بعد موت نہ انہیں امن دے،نہ روزی
وغیرہ وہاں اس کی رحیمیت کی جلوہ گری ہوگی۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
جلد:1 , حدیث نمبر:23)
Dawateislami