تحفظ
عقیدۂ ختمِ نبوت میں علمائے اہلسنت کا کردار از بنت غلام محمد،جوہر آباد خوشاب
عقیدہ
کا معنی: عقیدہ
عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں: ایسا فیصلہ یا نظریہ جس کے ماننے والوں
کیلئے اس میں شک و شبہ کی گنجائش نہ ہو۔ اصطلاحی اعتبار سے عقیدہ ان دینی امور کا
نام ہے جن پر دل بغیر کسی شک و شبہ کے پختہ ہوجائے۔ (دس اسلامی عقیدے، ص 7)
علمائے
اہلِ سنت کا عقیدۂ ختمِ نبوت پر ورک: ختمِ نبوت کا یہ عقیدہ درخشاں آفتاب
کی طرح واضح ہے اور اس پر ایمان ہر مسلمان رکھتا ہے۔لیکن بہت سے بد قسمت و بد بخت
لوگ جنہوں نے ختمِ نبوت کے بارے میں برے عقائد و فتنے اٹھائے۔
ایسے لوگوں کا
شروع سے ہی علمائے اہل سنت اپنی تحریر و تقریر کے ذریعے رد فرماتے آئے ہیں۔ایسے ہی
حال ہی میں جب ختمِ نبوت کے حوالے سے فتنوں نے سر اٹھایا تو دیگر علمائے کرام کے
ساتھ ساتھ شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال
محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی (دامت برکاتہم العالیہ)نے بھی مختلف طریقوں سے
فتنوں کی روک تھام فرمائی۔آپ نے
محمدِ
مصطفی سب سے آخری نبی
کے نعرے امت
کو عطا فرمائے جو ملک و بیرون ملک میں اتنے مشہور ہوئے کہ ہر فرد کی زبان پر یہ نعرہ
گونجنے لگا۔ آپ نے آخری نبی کے نام پر کئی مساجد بھی تعمیر کروائیں جو کہ تاقیامت ان
شاءاللہ الکریم قائم رہیں گی اور عقیدہ ختمِ نبوت کو پختہ کریں اور اس عقیدے پر
شاہد رہیں گی۔
اس کے ساتھ
ساتھ 7ستمبر کو تمام دعوت اسلامی والے یومِ تحفظِ عقیدہ ختمِ نبوت مناتے ہیں۔ اسی
طرح مرشد کامل،شیخ طریقت (دامت برکاتہم العالیہ)نے اپنے تحریر وتصنیف کے ذریعے بھی
عقیدہ ختمِ نبوت واضح فرمایا اور یہ رسائل تحریر فرمائے: سب سے آخری نبی، آخری نبی
کی شان بزبان قرآن۔
سب سے آخری
نبی رسالے میں آپ نے تحفظ عقیدہ ختمِ نبوت کےلئے 40ایسی احادیث مبارکہ نقل فرمائی
ہیں جو ختمِ نبوت پر دال ہیں۔
بزرگان
دین کی خدمات: جب
جب عقیدۂ ختمِ نبوت کے حوالے سے فتنے برپا کیے گئے تب تب ہمارے بزرگان دین نے ان
فتنوں کا سر کاٹنے کیلئے یا تو قلم اٹھایا یا پھر تقاریر کیں۔
دور
اعلیٰ حضرت: جب
دور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ میں ان فتنوں نے سر
بلند کیا تو انکے رد میں میرے آقا اعلیٰ حضرت نے اس موضوع پر قلم اٹھایا۔تو آپ نے
2 رسالے بنام ”المبین ختم النبیین (یعنی حضور کے خاتم النبیین ہونے کے واضح دلائل)“
اور ”جزاء اللہ عدوہ بابائہ ختم النبوۃ (یعنی دشمن خدا کے ختمِ نبوت کا انکار کرنے
پر خدائی جزاء)“ تحریر فرمائے۔
اللہ پاک
علمائے اہلسنت کا سایہ عوام اہلسنت پر دراز فرمائے۔
ہمیں عقیدہ ختمِ
نبوت کا انکار کرنے والوں کے شر سے بچا کر عقیدہ ختمِ نبوت کی حفاظت کرنے اور اس
پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
Dawateislami