محمد اسجد نوید (درجہ خامسہ جامعۃُ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ، پاکستان)
حضور ﷺ نے
امت کی کئی طرح سے رہنمائی فرمائی ہے کبھی اپنے مبارک ملفوظات کے ذریعے کبھی قرآنی
آیات کے ذریعے تو کبھی شریعت کے احکام کے ذریعے لیکن بعض دفع مزید زیادہ آسانی سے
بات سمجھ آ جائے اس کے لئے آپ نے سوالیہ انداز میں بھی تربیت فرمائی ہے آئے چند
آحادیث ملاحظہ فرماتے ہیں اور برکتیں لینے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کرنے کی نیت بھی
کر لیتے ہیں۔
حدیث
1:حضرت سیدنا معاذ بن جبل رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کو رسول اﷲ صلّی اﷲ علیہ
واٰلہٖ وسلّم نے یمن کی طرف قاضی بناکر بھیجا تو فرمایا کہ جب تجھے کوئی معاملہ پیش
آئے تو تُو کیسے فیصلہ کرے گا۔ حضرت سیدنا معاذرضی اﷲ عنہ نے عرض کیا کہ میں اﷲ
عزوجل کی کتاب کے ساتھ حکم کروں گا۔ آپ صلّی اﷲ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا اگر اﷲ عزوجل کی کتاب میں تو اس کا
حکم نہ پائے تو پھر کیا کرے گا۔ انہوں نے عرض کی کہ رسول کریم صلّی اﷲ علیہ واٰلہٖ
وسلّم کی سنت کے ساتھ فیصلہ کروں گا۔ آپ صلّی اﷲ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا اگر
تو رسول علیہِ السّلام کی سنت میں بھی اس حکم کو نہ پائے تو پھر کیا کرے گا انہوں نے عرض کی کہ میں اپنی عقل او ر رائے کے
ساتھ اجتہاد کروں گا اور طلب ثواب میں کمی نہ کروں گا۔ (کتاب:اربَعیْنِ حَنفِیَّہ
, حدیث نمبر:2 )
حدیث
2: حضرت ابو موسٰی اَشْعَری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،صحابہ نے عرض کی: یارسول اللہ !
عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کون سا
اسلام افضل ہے تو ارشاد فرمایا کہ اس شخص کا اسلام جس کی زبان اور ہاتھ سے تمام
مسلمان سلامت رہیں۔ (کتاب:منتخب حدیثیں , حدیث نمبر:4 )
حدیث
3:روایت ہےحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتےہیں کہ ایک دیہاتی حضورعلیہ السلام
کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کرنے لگے کہ مجھے ایسے کام کی ہدایت فرمایئے کہ میں وہ
کروں تو جنتی ہوجاؤں فرمایا الله کو پوجو اُس کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نماز قائم
کرو،زکوۃ فرض دو،رمضان کے روزے رکھو وہ بولے قسم اس کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے
کبھی اس سے کچھ گھٹاؤں بڑھاؤں گا نہیں پھرجب وہ چل دیئے تو حضور ﷺ نے
فرمایا کہ جو جنتی مردکو دیکھنا چاہے وہ اسے دیکھ لے۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث
نمبر:14 )
حدیث
4:حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسولِ کریم صلّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خدمت میں عرض کی: مجھے نصیحت کیجئے۔ آپ صلّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’غصہ نہ کیا کرو۔‘‘ اس نے کئی بار یہی عرض کی تو
آپ نے (وہی)ارشاد فرمایا کہ ’’غصہ نہ کیا کرو۔‘‘
(شرح اربعین نوویہ(اردو) , حدیث نمبر:16 , غصہ
نہ کرو)
Dawateislami