اللہ پاک
کی بے شُمار نعمتوں میں سے ایک نعمت” نیند“ بھی ہے ، اِس نعمت کی بدولت ذہن کو
راحت ملتی اور جسم تھکن سے نَجات پاتا ہے۔اللہ پاک نے رات آرام کے لئے بنائی ہے جیسا
کہ قرآنِ کریم میں بھی ارشاد ہوتا ہے:اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ
لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ (پ24، المؤمن : 61)ترجمہ:اللہ ہے جس نے
تمہارے لئے رات بنائی کہ اُس میں آرام پاؤ ۔
فی
زمانہ دیکھا جا رہا ہے کہ لوگ رات دیر تک جاگنے کے عادی ہوتے جا رہے ہیں جس کے بے
شمار نقصانات بھی ہیں جیسا کہ ایک ریسرچ کے مطابق رات کو دیر تک جاگنے سے جہاں
جسمانی صحت کو نقصان پہنچتا ہے وہیں ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔موڈ خراب ہوتا ہے
اور ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔اگر رات کو وقت پر نہیں سوئیں گی تو نیند کا دورانیہ
کم ہوگا نیند نہ پوری ہونے کی وجہ سے ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے ، قوتِ مدافعت میں کمی
آتی ہے، موٹاپے اور ذیابیطس جیسی پیچیدہ بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے ،اس لئے ہمیں
چاہئے کہ رات کو وقت پر سوئیں تاکہ ہماری صحت بھی اچھی رہے اور عبادت پر قوت بھی
حاصل ہو۔ پیارے آقا ﷺ بھی سونے کا اہتمام فرماتے تھے وضو فرماتے اور اس کی ترغیب
ارشاد فرماتے جیسا کہ روایت ہے ،رسولِ اکرم ﷺ سونے سے پہلے وُضو فرماتے۔(مواہب لدنیہ،2/185)
Dawateislami