اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد  ﷺ کو ہدایت حکمت اور نور کے ساتھ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ، آپ نے تربیت کے لیے تشبیہات کا استعمال فرمایا، اسی مناسبت سے چند فرامین پڑھیے:

(1)سورج کی مشابہت حسن اخلاق سے : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بے شک حسن اخلاق خطاؤں کو اس طرح مٹادیتا ہے جس طرح سورج کی حرارت برف کو پگھلا دیتی ہے ۔ (احیاء علوم مترجم جلد 3 ص158 مکتبہ المدینہ )

(2)بد اخلاقی کی مشابہت سرکہ سے : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بد اخلاقی عمل کو اس طرح خراب کر دیتی ہے جس طرح سر کہ شہد کو خراب کر دیتا ہے۔ ( احیاء علوم مترجم جلد 3 ص 156 مکتبۃ المدینہ)

(2)شکر گزار کھانے والے کی مشابہت صابر روزے دار سے: وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ كَالصَّائِمِ الصَّابِرِ ترجمہ: روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله ﷺ نے کہ شکر گزار کھانے والا صابر روزہ دار کی طرح ہے۔ ( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:6 ، کتاب الاطعمہ،حدیث نمبر4022صفحہ نمبر 46 مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ )

(3) جہاد والےکی مشابہت روزے دار سے : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ الصَّائِم الْقَائِمِ الْقَانِتِ بِآيَاتِ اللّٰهِ، لَا يَفْتُرُ مِنْ صِيَامٍ وَلَا صَلَاةٍ حتّٰى يَرْجِعَ الْمُجَاهِدُ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ترجمہ: فرمایا رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال اس کی سی ہے جو دن کا روزہ دار رات کو آیات الٰہی کی تلاوت کرنے والا ہو نہ روزے سے تھکے نہ نماز سے حتی کہ اللہ کی راہ کا مجاہد لوٹ آوے۔ ( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:5 ، کتاب الجہاد ،حدیث نمبر:3613،صفحہ نمبر 459 مکتبہ اسلامیہ)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ان احادیث کو پڑھ کر ان پر عمل کرتے ہوئے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین ﷺ