قرآن
مجید فرقان حمید الله عز وجل کی وہ آخری
اور مکمل کتاب ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب ﷺ پر
نازل فرمایا۔ یہ وہ مقدس کتاب ہے جس نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھے راستے کی طرف
رہنمائی فرمائی اور بے شمار منکرین خدا اور
رسول عَزَّ وَجَلَّ و ﷺ اس
کلام مجید کی بدولت اسلام قبول کر کے کائنات کے عظیم رہنما بن گئے۔ یہی وہ صحیفہ
آسمانی ہے جس کے کروڑوں انسان حفاظ ہیں۔ قرآن مجید ہی وہ کتاب ہے جو
ہر قسم کے تغیر وتبدل تحریف و ترمیم کے بغیر موجود ہے۔ اس کو دیکھنا ، چھونا،
پڑھنا عبادت ہے۔ اس پر عمل دونوں جہان میں سعادت مندی و کامیابی کا ذریعہ ہے۔
قرآن مجید میں غور و فکر : كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ
لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(۲۹) ترجمہ
کنزالایمان: یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت
والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقل مند نصیحت مانیں۔ (پ23،ص29)
حدیث مبارکہ :
قال النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: لَا حَسَدَ إِلَّا فِي
اثْنَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَقُوْمُ بِهِ آنَاءَ
اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ وَ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ
أَنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ
ترجمہ: نبی ﷺ نے فرمایا کہ دو آدمیوں کے سوا کسی پر حسد کرنا جائز نہیں۔ ایک وہ آدمی کہ
جسے اللہ تعالی نے قرآن مجید عطا فرمایا ہو اور وہ رات دن اس پر عمل کرنے کے
ساتھ اس کی تلاوت کرتا ہو اور (دوسرا) وہ آدمی کہ جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا فرمایا
ہو اور وہ رات اور دن اسے اللہ کے راستہ میں خرچ کرتا ہو ۔ (صحیح مسلم شریف جلد اول حدیث نمبر 1894)
جب
معانی میں غور و فکر نہیں کریں گے تو اس سے نصیحت کیسے حاصل کریں گے ہمارا حال یہ
ہے کہ ہمارے پاس اگر عربی زبان میں کسی کمپنی سے کوئی خط آ جائے تو ہم صرف اس کے
الفاظ کی تلاوت کرنے پر قناعت نہیں کرتے بلکہ کسی عربی زبان جاننے والے کو تلاش
کرتے ہیں اور جب تک ہمیں اس کا معنی نہ معلوم ہو جائے اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھتے
تو ہم قرآن مجید کے صرف الفاظ کی تلاوت کر کے اس کا معنی اور
مطلب سمجھے بغیر کیوں مطمئن ہو جاتے ہیں؟ کیا ہمارے دلوں میں اللہ تعالی کے کلام
اور اس کے پیغام کی اتنی بھی قدرت منزلت نہیں ہے جتنی قدرو منزلت کسی کمپنی سے آئے
ہوئے مکتوب کی ہوتی ہے یا کسی عزیز کے بھیجے ہوئے ٹیلی گرام کی ہوتی ہے؟
اللہ
پاک ہمیں پیغام الہی کو سمجھنے اور عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami