محمد
شعبان(درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھو لاہور ،پاکستان)
میٹھے
میٹھے اسلامی بھائیو! قرآن پاک کی تفاسیر
کے مطالعہ کرنے کے بہت فوائد ہیں اس میں انسان اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں اور
اس کی قدرت کے کمالات میں غور وفکر کرتاہے اور اس سے انسان کے عقائد ونظریات بھی
درست رہتے ہیں قرآن مجید کی تلاوت کر کے انسان خوش وخرم ہو جاتا ہے ہر
ہر اسلامی بھائیو کو چاہیے کہ ہر روز قرآن
مجید کی تلاوت کرنا اپنا معمول بنا لے ہر
روز قرآن مجید کی تلاوت کرنی چاہیے قرآن مجید میرے اللہ تبارک وتعالیٰ کا پاک کلام ہے اور یہ میرے آقا ﷺ پر نازل کیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو قرآن
مجید کی تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
(1) شفاعت کا ذریعہ:
قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا۔
(2)
علم و فہم کا دروازہ : مطالعہ قرآن انسان کو دنیا و آخرت کی
کامیابی کا علم دیتا ہے یہ انسان کو سوچنے ، سمجھنے اور صحیح فیصلہ کرنے کی قوت دیتا
ہے
(3)
ہدایت کا سر چشمہ: قرآن ہر انسان کو زندگی کے ہر پہلو میں راہ ہدایت دکھاتا ہے عقیدہ،عبادات
،اخلاق معاملات اور معاشرت ہر پہلو پر تربیت کرتا ہے۔
(4)
اللہ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے: قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے بندے کا اپنے رب سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔
(5)
قلب و روح کا سکون: قرآن کریم کی تلاوت
اور اس پر غور انسان کے دل کو سکون اور روح کو اطمینان دیتا ہے ۔
قرآن
مجید آسمانی کتابوں
میں سے ایک کتاب ہے جو حضور ﷺ پر نازل کی گئی ہے قرآن مجید کی تلاوت کرنے کے احادیث
مبارکہ اور سلف وصالحین کے اقوال میں بہت سے فوائد ذکر کیے گئے ہیں۔
اللہ
پاک ہمیں عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔
آمین
Dawateislami