علی
اکبر (درجہ سابعہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم
سادھو کی، لاہور ،پاکستان)
آج کل کے
دور میں لغت کی بہت زیادہ ضرورت ہے کتاب کا ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے
اور الفاظ کے معانی تلاش کرنے اور الفاظ کو سمجھنے میں لغت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
(1)صحیح املا ءجاننا :لغت الفاظ
کی صحیح املا ءجاننے کا بہترین ذریعہ ہے اس سے لکھنے میں ہونے والی غلطیاں کم ہوتی
ہیں طلبہ امتحان کی تیاری بہتر انداز میں کر پاتے ہیں صحیح املاء تحریر کو بہت ہی
عمدہ بناتی ہے یہ عادت اچھی لکھائی اور بہتر تعلیم حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے ۔
( 2)درست تلفظ سیکھنا :لغت کے ذریعے
طالب علم درست تلفظ سیکھتا ہے اس سے طالب علم الفاظ کو درست انداز میں ادا کرنے کا
طریقہ سیکھتا ہے درست لفظ گفتگو کو خوبصورت اور عمدہ بناتے ہیں ۔
(3)تعلیمی معیار کو بہتر بنانا : لغت کے
استعمال سے تعلیمی معیار کو خوبصورت اور بہتر بنایا جاتا ہے طالب علم مشکل سوالات
کو آسانی سے حل کر لیتا ہے اس سے یاداشت اور سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے لغت کے
استعمال سے مضامین اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں اور طالب علم امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے میں مدد لیتا
ہے یوں طالب علم تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے ۔
(4)اظہار خیال کو مضبوط بنانا :لغت نئے
الفاظ سیکھا کر اظہار خیال کو مجبور بناتی ہے گفتگو میں روانی اور خوبصورتی پیدا
ہوتی ہے تحریر زیادہ دلچسپ اور موثر ہو جاتی ہے انسان اپنے خیالات آسانی سے بیان
کر سکتا ہے یہ عادت شخصیت میں اعتماد بھی پیدا کرتی ہے ۔
(5)نئے الفاظ کے معنی تلاش کرنا :الفاظ کے
صحیح معنی سمجھنے میں مدد دیتی ہے اس سے مضمون کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے مطالعے
کے دوران اکثر ایسے الفاظ سامنے آتے ہیں
جن کے معنی معلوم نہیں ہوتے لوگوں سے ان کو آسانی کے ساتھ سمجھا جا سکتا ہے الفاظ
سیکھنے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے یہ عادت انسان کی فہم اور ذہنی صلاحیت کو بلند
کرتی ہے۔
Dawateislami