مطالعہ میں
لغت اہمیت کی حامل ہے مطالعہ سے انسان کے علم سمجھ بوجھ اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت
بڑھتی ہے یہ تبھی ممکن ہے جب مطالعہ کے دوران کتب کو اچھی طرح سمجھ سکیں ان کے
معانی و مصادر کو بخوبی جان سکیں۔ ہر انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ہر لفظ ہر مصدر
کو آسانی سے سمجھ سکیں،ان معانی و مفاہیم میں ادراک نہ کرسکتا ہو تو وہ لغت کی طرف
رجوع کرتا ہے،لغت میں ان معانی و مفاہیم کو دیکھتا ہے پھر مطالعہ کو اس سے مضبوط
کرتا ہے پھر مطالعے کی پوری مٹھاس اس کو میسر ہوتی ہے پھر مقصد آسانی سے حاصل ہوتا
ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ مطالعہ کا مکمل ادراک بغیر لغت دیکھے اتنا نہیں ہوتا جتنا
مطالعہ کے دوران لغت دیکھنے سے ہوتا ہے ۔
مطالعہ میں
لغت جیسے جان ہو ہو بھی کیوں نہ ہو کہ اس کے بغیر مقصد مطالعہ لا حاصل ہے،ہم نے
جان لیا کہ مطالعہ میں کس قدر لغت ضروری ہے اب یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ
مطالعہ میں اس کے فوائد بھی ہیں ۔
تو پہلا
فائدہ تو ہم نے اوپر ذکر کیا دیگر بھی شریک کالم کرتے ہیں۔
دوسرا فائدہ
یہ ہے لغت دیکھنے سے بہت سے الفاظ و معانی نظر سے گزرتے ہیں پھر وہ ذہن میں نقش
ہوتے ہیں جس سے دماغ میں الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوتا ہے پھر وہ لفظ اگر دوران مطالعہ
ہماری نظروں سے گزرتے ہیں تو ہم ان کی معانی و تراجم کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔اور
طلبہ کے لیے لغت کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے نصابی کتابوں میں کئی علمی اور فنی
اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں جنہیں سمجھے بغیر کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے لغت
نہ صرف ان اصطلاحات کو واضح کرتی ہے بلکہ طالب علم کی ذہنی صلاحیتوں کو بھی شرف
بخشتی ہے اسی طرح تحقیق کرنے والے افراد کے لیے لغت ایک رہنما کی حیثیت رکھتی ہے
جو انہیں درست مفہوم اور صحیح معلومات تک پہنچاتی ہے۔
جدید دور
میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے وہاں لغات بھی موبائل ایپس اور انٹرنیٹ کی صورت
میں آسانی سے دستیاب ہیں اب چند لمحوں میں کسی بھی لفظ کا مطلب تلفظ اور استعمال
معلوم کیا جا سکتا ہے یہ سہولت علم کے حصول کو مزید آسان اور مؤثر بنا رہی ہے۔الغرض
یہ کہ لغت مطالعہ کی روح ہے یہ انسان کی علمی پیاس بجھاتی زبان کو نکھارتی اور فہم
و ادراک کو مضبوط بناتی ہے۔ جو شخص لغت کو دوران مطالعہ اپناتا ہے اس کے لیے علم
کے دروازے وسیع ہو جاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ مطالعہ کے ساتھ لغت کے استعمال کی
عادت بھی اپنائیں تاکہ ہماری زبان،، علم اور مطالعہ میں نکھار پیدا ہو سکے ۔اللہ پاک
ہمیں مطالعہ کرنے علم دین سیکھنے اسے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی
الامین ﷺ ۔
Dawateislami