شیر
محمد عطاری (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان بغداد کورنگی کراچی ، پاکستان)
اسلام
ایک ایسا مکمل دین ہے جو انسان کو انفرادی واجتماعی زندگی کے تمام پہلوؤں کی
رہنمائی کرتا ہے ۔انسان چونکہ فطری طور پر سماجی مخلوق ہے اس لیے اسلام نے
اجتماعات یعنی مجلسوں کے آ داب اور حقوق بھی عطاکیے ہیں تاکہ معاشرتی تعلقات میں حسن اخلاق
اور محبت قائم رہے ۔
مجلس
کے اہم حقوق وآداب یہ ہیں :مجلس کے حقوق میں سے پہلا ہے
سلام کرنا یعنی جب بھی کسی مجلس میں داخل ہو تو پہلے سلام کیا کرو۔
مجلس
میں جگہ بنانا :مجلس کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ جب کوئی مجلس میں آئے اور بیٹھنے کی جگہ نہ ہو تو قریب والے کو جگہ دینی چاہیے جیسے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِی
الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْۚ-وَ اِذَا قِیْلَ انْشُزُوْا
فَانْشُزُوْا یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْۙ-وَ الَّذِیْنَ
اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ(۱۱)
ترجمۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! جب تم سے کہا
جائے (کہ)مجلسوں میں جگہ کشادہ کرو تو جگہ کشادہ کردو، اللہ تمہارے لئے جگہ کشادہ
فرمائے گا اور جب کہا جائے: کھڑے ہو جاؤتو کھڑے ہوجایا کرو، اللہ تم میں سے ایمان
والوں کے اور ان کے درجات بلند فرماتا ہے جنہیں علم دیا گیا اور اللہ تمہارے کاموں
سے خوب خبردار ہے۔(المجادلہ،11)
مجلس
کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ مجلس میں بیٹھنے کے بعد بغیر اجازت گفتگو شروع کرنا
مناسب نہیں ہے ۔ بلخصوص علم کی مجالس میں یا کسی خاص بات چیت میں مثلاًاگر کوئی
اسلامی بھائی بیان یا درس وغیرہ دے رہا ہے اور آپ جو ہے باتیں کر رہے ہوں یا
موبائل چلا رہے ہوں ایسا کرنا درست نہیں ہے ۔
مجلس
کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ جب کوئی بول رہا ہو تو بیچ میں بولنا یا اس کی بات
کاٹنا خلاف ادب ہے ۔مجلس کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ مجلس کا موضوع مفید ہو اسلامی
یاا خلاقی ہو تاکہ لوگوں کو فائدہ ہو اور وقت کا صحیح استعمال ہوا اور مجلس کے
حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اگر کسی مجلس میں کوئی بات اعتماد سے کی گئی ہو تو اسے
بغیر اجازت دوسروں تک نہ پہنچا یا جائے ۔
مجلس
کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ مجلس کو تسمیہ سے شروع کرنا اور جب ختم ہو جائے تو آ
خر میں دعا کرنی چاہیے کیونکہ رسول
اللہ ﷺ جب بھی کوئی ختم کرتے تو یہ دعا پڑھتے مجلس کے اختتام پر پڑھی جانے والی
دعا درج ذیل ہے: سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ
وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ترجمہ: اے اللہ! تیری ذات پاک
ہے اور میں تیری حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا
کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔
اللہ پاک ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آ مین
یاربّ العالمین ۔
Dawateislami