احمد
رضا ( درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ، پاکستان)
دین
اسلام جس طرح معاشی زندگی گزارنے کے حصول و ضوابط بیان کرتا ہے ایسے ہی معاشرتی
زندگی میں بہتری کے طریقے بھی بیان کرتا ہے ان میں سے ایک مجلس کے حقوق کے بھی ہیں حضور ﷺ نے مجلس کی اہمیت بیان فرمائی ہے
آئیے چند حقوق مجلس کے بارے میں ملاحظہ فرمائیے۔
(1)ایک
شخص نے حضرت حسن بصری رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت میں دل کی سختی کی شکایت کی توآپ
رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا : ذکر کی مجلسوں میں حاضر ہوا کرو۔ ( احیاء العلوم ،
جلد1 صفحہ نمبر 460)
(2)حضرت
عون بن عبداللہ بن عتبہ رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا : میں مالداروں کی مجلسوں میں بیٹھتا
تھا تو میں ہمیشہ غمگین رہتاتھا کیونکہ میں اپنے کپڑوں سے زیادہ اچھے کپڑے دیکھتااور
اپنی سواری سے اچھی سواری دیکھتا تھا جب میں نے فُقرا کی صحبت اختیار کی تو آرام
محسوس کیا۔(احیاء العلوم جلد 2 صفحہ نمبر 853)
(3)حضورِ
اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو قوم کسی مجلس میں بیٹھے
پھر اُس میں نہ اللہ پاک کا ذِکر کرے اور نہ ہی اُس کے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم پر دُرُود پاک پڑھے تو قیامت کے دن وہ مجلس ان کے لئے باعثِ حسرت ہوگی۔پھر
اگراللہ پاک چاہے تو ان کو عذاب دے اور چاہے تو انہیں بخش دے۔(ترمذی جلد 5 صفحہ
نمبر 247 حدیث نمبر 3391)
(4)حضرت
سعید بن مسیَب رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جو مسجد میں بیٹھتا ہے گویا وہ اللہ
پاک کی مجلس میں بیٹھتا ہے لہٰذا اسے بھلائی کے سوا کوئی اور بات نہیں کرنی چاہئے۔(احیاء العلوم جلد 1 صفحہ
نمبر 207)
اللہ
پاک ہم سب کو ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami