ہمارا
دین اسلام ہے جو ہمیں ہر چیز کے حقوق سکھاتا ہے جن میں مجلس کے حقوق بھی شامل ہیں
ہمیں مجلس میں کس طرح اٹھنا چاہیے ،بیٹھنا چاہیے، مجلس میں کس طرح گفتگو کرنی چاہیے
آئیے قران و حدیث کی روشنی میں مجلس کہ متعلق جانتے ہیں:
1.حضرت
جابر بن سمرہ نے فرمایا جب نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تو ہم میں
سے جو آتا وہ آخر میں بیٹھ جاتا ۔(سنن ابی داؤد کتاب الدب باب فی اتحاق الحدیث
4725ج4ص339)
2.جب
کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ جائے پھر واپس جلد لوٹ کر آئے تو اپنی جگہ کا وہی زیادہ
مستحق ہے ۔ (سنن ابی داؤد کتاب الادب باب اذاقام الرجل من مجلس ثم رجع الحدیث
(4735ج4ص346)
3.اپنے
تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر دو شخص آپس میں سر کوشی نہ کریں کیونکہ یہ بات اس کو رنج
پہنچائے گی ۔ (سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی التناجی الحدیث 4751ج4ص346)
ان
احادیث کریمہ میں جو تعلیمات بیان ہوئی ہیں جو حقوق بیان ہوئے ہیں ہمیں چاہیے ان
پر عمل کریں اور دونوں جہاں کی برکتیں سعادتیں حاصل کریں اللہ تعالی ہمیں عمل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔
Dawateislami