اسلام
ایک ایسا دین ہے جو فرد کیساتھ ساتھ معاشرتی زندگی کے اصول بھی سکھاتا ہے۔ انسان
جب دوسروں کے ساتھ بیٹھتا ہے تو اس کو مجلس کہتے ہیں۔ شریعت نے مجلس کے بھی آداب
اور حقوق بیان کیے ہیں تاکہ محبت، عزت اور سکون قائم رہے۔ آئیے آج ہم مجلس کے
حقوق کے بارے بارے میں سیکھتے ہیں۔
مجلس
میں جگہ دو : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قِیْلَ
لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْۚ-وَ
اِذَا قِیْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
مِنْكُمْۙ-وَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
خَبِیْرٌ(۱۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اے
ایمان والو جب تم سے کہا جائے مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دو اللہ تمہیں جگہ دے گا
اور جب کہا جائے اٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہو اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان
کے جن کو علم دیا گیا درجے بلند فرمائے گا اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔
(المجادلۃ: 11)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ
الْجَرْجَرَائِيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، أَنَّ
عَبْدَةَ بْنَ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ ديِنَارٍ،
عَنْ أَبِي هَاشِمٍ،عَنْ أَبِي الْعَالِيَةَ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ
الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ، يَقُولُ بِأَخَرَةٍ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَقُومَ مِنَ
الْمَجْلِسِ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ
إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، فَقَالَ رَجُلٌ، يَا
رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَتَقُولُ قَوْلًا مَا كُنْتَ تَقُولُهُ فِيمَا
مَضَى، فَقَالَ: كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ
ترجمہ:ابوبرزہ
اسلمی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب مجلس سے
اٹھنے کا ارادہ کرتے، تو آخر میں فرماتے: سبحانک
اللهم وبحمدک أشهد أن لا إله بس ادھر إلا أنت أستغفرک وأتوب إليك تو ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ
ایسا کلمہ کہتے ہیں جو پہلے نہیں کہا کرتے تھے، آپ نے فرمایا: یہ کفارہ ہے ان
(لغزشوں) کا جو مجلس میں ہوجاتی ہیں ۔ (سنن ابوداؤد،کتاب: ادب کا بیان،باب: مجلس میں
کیے ہوئے صغارہ کا کفارہ،حدیث نمبر: 4859)
مذکورہ
آیت اور حدیث سے ہم نے یہ جانا کہ جب مجلس میں جائیں تو جگہ دینی چاہیے اور مجلس سے اٹھنے کی دعا پڑھنی چاہیے اللہ تعالی
ہمیں مجلس کے حقوق جاننے ،عمل کرنے اور دوسرے مسلمانوں تک پہنچانے کی توفیق عطا
فرمائے ۔
Dawateislami