وقاص
(درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھو کی لاہور
، پاکستان)
دین
اسلام ہمارا بہت ہی پیارا مذہب ہے اس میں ہمیں اللہ عزوجل اور اس کے رسول نے ہر چیز
کے حقوق کی پابندی کا حکم فرمایا جس طرح کہ کہیں پر اللہ عزوجل اور اس کے رسول
ﷺ نے اللہ عزوجل کے اوپر بات کی تو کہیں
رسول اللہ ﷺ کے ہو کر بات کی اور کہیں مسلمانوں کی اصلاح کے
لیے بات کی ائیں(محل نظر) انہی میں سے ہم پانچ ایسی احادیث مبارکہ سنتے ہیں جس میں
مجلس کے حقوق کے بارے میں مسلمانوں کو تعلیم دی گئی ہو۔
حدیث
نمبر: 1اللہ کا ذکر کرنا. حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:”جو کسی مجلس میں بیٹھےاور
اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر نہ کرے تو وہ اس کے
لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے حسرت وخسارہ ہوگی اور جو کسی جگہ لیٹے اور ذِکرِ
الٰہی نہ کرے تو اس کے لیے بھی اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے ندامت ہوگی۔“( فیضان ریاض
الصالحین جلد:6 , حدیث نمبر:819)
حدیث
نمبر 3۔ ذیادہ حقدار:حضرت سَیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشادفرمایا :”جب تم میں سے کوئی
شخص مجلس سے اٹھ کر جائے پھر واپس آئے تو وہ ہی اس جگہ کا زیادہ حقدار ہے ۔“(فیضان
ریاض الصالحین جلد:6 , حدیث نمبر:826 )
حدیث
نمبر 4۔ جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جانا:حضرت سَیِّدُناجابر بن سَمُرَہ
رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:”ہم جب حضور
تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مجلس میں
جاتے توجہاں مجلس ختم ہوتی وہیں بیٹھ جاتے۔“ (فیضان ریاض الصالحین جلد:6 , حدیث
نمبر:827
حدیث
نمبر 5۔ حسرت کا باعث:حضرت سَیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولِ پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم نے فرمایا:”جو لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذِکرکئے بغیرمجلس سے اٹھ جاتے
ہیں تو گویا کہ وہ مُردار گدھے کی لاش پر سے اٹھتے ہیں اوریہ مجلس ان کے لیے حسرت
کا باعث ہوگی۔“ (فیضان ریاض الصالحین جلد:6 , حدیث نمبر:83)
Dawateislami