محمد
بلال اسلم عطّاری ( درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،
پاکستان)
اسلام
نے انسانی معاشرت کے ہر پہلو کے لیے آداب اور اصول مقرر کیے ہیں۔ جس طرح عبادات میں
حسنِ اخلاق مطلوب ہے، اسی طرح روزمرہ کی نشست و برخاست (مجلس) کے بھی حقوق ہیں۔
مجلس کے آداب پر عمل نہ صرف فرد کی شخصیت کو سنوارتا ہے بلکہ معاشرتی ماحول کو بھی
خوشگوار اور پرامن بناتا ہے۔ قرآن و سنت میں اس بارے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں،
اور حضور ﷺ نے اپنے صحابہ کو مجالس کے حقوق و آداب کی تعلیم
دی۔
1.
سلام کرنا:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم لوگ جنت میں نہ جاؤ
گے جب تک ایمان نہ لاؤ، اور ایمان نہ لاؤ گے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں
تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو آپس میں سلام کو عام
کرو۔( صحیح مسلم حدیث نمبر 54)
وضاحت:
مجلس میں داخل ہونے والا سب کو سلام کرے، یہ محبت اور اخوت کا ذریعہ ہے۔
2.
دوسروں کو تنگ نہ کرنا
رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا مجلس کے حق میں سے یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے ساتھی کو اس کی جگہ سے
نہ اٹھائے اور پھر اس میں بیٹھے، بلکہ کھل کر جگہ بناؤ اور کشادگی اختیار کرو۔( صحیح
بخاری حدیث نمبر 6270)
وضاحت:
مجلس میں دوسروں کو تنگ کرنا یا ان کی جگہ پر زبردستی بیٹھنا منع ہے۔
3.
بات صرف بھلائی کی ہو:نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو اللہ اور آخرت کے
دن پر ایمان رکھتا ہے وہ یا تو بھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے۔( صحیح بخاری حدیث:نمبر
6475کتاب صحیح مسلم حدیث نمبر47)
وضاحت:
مجلس میں فضول گوئی، غیبت یا بری بات سے پرہیز کیا جائے۔
4.
مجلس میں ادب اور سننے کا حق:رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا تین آدمی ہوں تو دو آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں، اور تیسرے کو چھوڑ دیں،
اس لیے کہ اس سے اسے تکلیف پہنچتی ہے۔ ( صحیح بخاری، حدیث نمبر 6290 کتاب صحیح
مسلم حدیث نمبر 2184)
وضاحت:
مجلس میں ایسے انداز سے بات نہ کی جائے جس سے کوئی فرد خود کو اجنبی یا کمتر
سمجھے۔
5.
مجلس سے اٹھنے کی دعا پڑھنارسول اللہ ﷺ جب
کسی مجلس سے اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے:سُبْحَانَکَ
اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُکَ
وَأَتُوبُ إِلَيْکَ۔ ( سنن ترمذی، حدیث نمبر 3433)
وضاحت:
یہ دعا مجلس کی کوتاہیوں اور لغزشوں کا کفارہ ہے۔
اسلام نے مجلس کو بھی حقوق و آداب عطا کیے ہیں
تاکہ لوگ ایک دوسرے کا احترام کریں، تکلیف نہ پہنچائیں اور اخلاقی تربیت حاصل کریں۔
سلام، خوش کلامی، دوسروں کا لحاظ، فضول گوئی سے پرہیز اور دعا پڑھنا مجلس کے اہم
حقوق ہیں۔
Dawateislami