آصف
شوکت (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فيضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ، پاکستان)
(1)مجلس میں ذکر :سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے۔کہ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:جو
کسی مجلس میں بیٹھےاور اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر نہ کرے تو وہ اس کے
لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے حسرت وخسارہ ہوگی اور جو کسی جگہ لیٹے اور ذِکرِ
الٰہی نہ کرے تو اس کے لیے بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ندامت ہوگی۔ ابوداؤد
،کتاب الادب باب کراھیۃ ان یقوم الرجل من مجلسہہ ولایذکرالللہ جلد 4،صفہ347، حدیث
،4856
(2)کشادگی
اور وسعت پیدا کرو :سَیِّدُنا عبد اللہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم
رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا
:”تم میں سے کوئی شخص کسی دوسرے کو مجلس میں سے اٹھا کر اس کی جگہ نہ بیٹھے بلکہ
تم مجلس میں کشادگی اور وُسعت پیداکرو ۔(راوی کہتے ہیں)اگر کوئی شخص مجلس میں کھڑا
ہو کر حضرت ابنِ عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو بیٹھنے کی جگہ دیتا تو
آپ اس کی جگہ نہ بیٹھتے ۔
(
فیضان ریاض الصالحین جلد:6 صفہ نمبر 357،حدیث نمبر:825 )
(3)جگہ
کا زیادہ حقدار :حضرت سَیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشادفرمایا :”جب تم میں سے کوئی
شخص مجلس سے اٹھ کر جائے پھر واپس آئے تو وہ ہی اس جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔(مسلم
کتاب السلام باب اذاقام من مجلسہ ثم عاد فھوا حق بہ صفہ924،حدیث5289)
(4)
مجلس میں بیٹھنے کے پانچ مدنی پھول
(1) مجلس میں سے کسی شخص کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنے
کی ممانعت ہے کہ یہ فعل ادب کے خلاف ہے ۔
(2) مسلمان کا حق یہ ہے کہ جب اس کا بھائی اسے دیکھے
تو اس کے لیے سرک جائے یعنی اسے جگہ دے ۔
(3) سرک کر دوسرے اسلامی بھائیوں کو جگہ دینا سنتِ
مبارکہ ہے۔
(4) اگر کوئی اسلامی بھائی اجتماع وغیرہ میں کسی
ضرورت کی بنا پر اپنی جگہ سے تھوڑی دیر کے لیے مثلاً پانی پینے یا کسی اور حاجت کے
لیے گیا تو کسی دوسرے کے لئے اس کی جگہ بیٹھنا درست نہیں البتہ اگر وہ اسلامی بھائی
چلا ہی گیا کہ اب واپس نہیں آئے گا تو اب اس جگہ کوئی بھی بیٹھ سکتا ہے۔
(5) کوئی شخص کسی کی جگہ آکر بیٹھ جائے تو دوسرا اسے
اپنی جگہ سے اٹھا سکتا ہے اور بیٹھنے والے کو چاہیے کہ وہ اس کے لئے جگہ خالی
کردے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں مجلس میں دوسروں کو تکلیف دینے
سے بچائے اور اسلامی بھائیوں کے لیے جگہ کشادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Dawateislami