اسد
علی (درجہ ثانیہ جامعۃ المدینہ گلزارِ حبیب سبزہ زا ر لاہور
، پاکستان)
مجالس
مجلس کی جمع ہے جس کے معنی بیٹھنے کی جگہ ہے یہ ہر زمانے میں ہر قسم کے لوگوں کا شیوہ
رہا ہے کہ اپنے کسی کام کو مضبوط کرنے کے لیے اسے پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے
افراد کو اکٹھا کیا جاتا ہے تاکہ اس پر عمل کر کے ایک مثالی معاشرہ قائم کیا جائے
اسی طرح اسلام میں بھی مسلمانوں کو ان کی پہچان ،وقار اور اپنے اس دنیا میں آنے کا
مقصد بتانے کے لیے ایک جگہ اکٹھا کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ایمان اور علم کی روشنی
سے سرفراز کیا جا سکے آئیے ہم قرآن وحدیث کی روشنی میں مجلس کے حقوق کا کیا پس
منظر بیان ہوا ہے ۔
چنانچہ
پیارے آقا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بے شک مجلسِ آداب تمام
اقوام میں پائے جاتے ہیں لیکن اسلام نے مجالس کے جو آداب بیان کیے ہیں وہ مکمل اور
بہترین ہیں جن پر عمل کرنے سے مجالس جنت کا نمونہ بن سکتی ہیں ۔
قرآن
پاک میں اللہ پاک عزوجل نے ارشاد فرمایا : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ
اللّٰهُ لَكُمْۚ ترجمعہ کنزالایمان: اے ایمان والو جب تم سے کہا جائے
مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دو اللہ تمہیں جگہ دے گا۔(المجادلۃ،11)
معلم
اخلاق حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین مجالس وہ ہیں جو
سادہ اور فراخ ہوں اور لوگ کھل کر بیٹھ سکیں اور بوقت ضرورت آنے والے کو جگہ دیں ۔
مجلس
کے کچھ آداب ملاحظہ ہوں ۔
1
۔ مجلس میں کھل کر بیٹھا چاہیئے ۔
2
۔ مجلس میں کسی شخص کو چلے جانے کا کہا جائے تو اسے چلے جانا چاہیے ۔
3
۔ مجلس میں داخل ہوتے ہوئے مسلمانوں کو سلام کہنا چاہیے ۔
4
۔ مجلس میں کسی شخص کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہیں بیٹھنا چاہیے ۔
5
۔ جو شخص کسی ضرورت کے تحت اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے تو وہ واپس آ کر زیادہ حق
رکھتا ہے اپنی جگہ پر بیٹھنے کا ۔
6
۔ مجلس میں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جانا چاہیے لوگوں کے کندھے پھلانگ کر آگے جگہ
نہیں لینی چاہیے اور نا ہی دو بندوں کے درمیان جگہ بنا کر بیٹھنا چاہیے ۔
دعا
ہے کہ اللہ پاک عزوجل ہمیں مجلس میں بیٹھنے کے حقوق اور اس پر عمل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے آمین
Dawateislami