لالچ ایک ایسی آفت ہے کہ دودھ پیتا بچہ ہو یا کڑیل جوان ہو یا پھر سو سال کا بوڑھا، مرد ہو یا عورت، حاکم و محکوم ہو یا مزدور، غریب ہو یا امیر، عالم ہو یا جاہل اس سے بچ نہیں سکتا یہ الگ بات ہے کہ کسی کو آخرت کی حرص(لالچ) ہوتی ہے تو کسی کوو مال و دولت کی، کسی کو عزت و شہرت کی۔

لالچ کی تعریف: کسی چیز میں حد ردرجہ دلچسپی کی وجہ سے نفس کا اس کی جانب راغب ہو نا طمع یعنی لالچ کہلاتا ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 190)

ارشادِ خداوندی ہے: وَ اُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّؕ- (پ 5، النساء: 125) ترجمہ: اور دل لالچ کے پھندے میں ہیں۔ مکمل تفسیر خازن میں اس آیت کے تحت ہے: لالچ دل کا لازمی حصہ ہے کیونکہ یہ اسی طرح بنایا گیا۔ (تفسیر خازن، 1/437)

قرآن کریم میں ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے: وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ(۹) (پ 28، الحشر: 9) ترجمہ: اور جو اپنے نفس کے لالچ سے بچایا گیا تو وہی کامیاب ہے۔ مکمل

اس آیت سے معلوم ہوا کہ جن حضرات کے نفس کو لالچ سے پاک کر دیاگیا وہ حقیقی طور پر کامیاب ہیں اوریہ بھی معلوم ہواکہ نفس کے لالچ جیسی بری عادت سے بچنابہت مشکل ہے اورجس پر اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہوتووہی اس عادت سے بچ سکتاہے۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ظلم کرنے سے ڈروکیونکہ ظلم قیامت کااندھیراہے اورشح (یعنی نفس کے لالچ)سے بچوکیونکہ شح نے تم سے پہلی امتوں کوہلاک کردیاکہ اسی نے ان کوناحق قتل کرنے اور حرام کام کرنے پرابھارا۔ (مسلم، ص 1069، حدیث: 6576)

لالچ کا علاج: لالچ سے بچنے کی دعا کیجیے، دعا مومن کا ہتھیار ہے، اس ہتھیار کو لالچ(حرص) کے خلاف بھی استعمال کیجیے لالچ سے نجات کے لیے بارگاہ الٰہی میں گڑگڑا کر دعا مانگیے، لالچ کے نقصان پر غور کیجیے لالچ کا علاج مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، اگر اسکے نقصانات پر ہماری توجہ ہو جائے تو ان شاءاللہ علاج کی مشقت برداشت کرنا سہل ہو جائیگا۔ صبر و قناعت سے علاج کیجیے لالچ کا ایک علاج صبر و قناعت بھی ہے یعنی بندے کو جو کچھ رب کی طرف سے مل جائے اس پر راضی رہے اور شکر ادا کرے۔

لہذا ایک پرامن اور خوشحال زندگی کیلئے اپنی بنیادی ضروریات کو ترجیح دینا، اپنی خواہشات کو محدود رکھنا اور اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر مطمئن ہونا لازمی ہے۔ ہمیں زندگی میں مثبت رویہ اختیار کر کے اللہ کی نعمتوں کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ ہمیں چاہئے کہ ہر حال میں صبر، اطمینان اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرکے بہترین زندگی گزارنے کا نمونہ پیش کریں۔

اللہ پاک ہمیں لالچ جیسی بری آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین