دور حاضر میں
ہر طرف جہالت کا اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ خود ساختہ رسومات اور لا علمی کی وجہ سے جو
معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اس سے اللہ پاک کی پناہ۔ جہاں مسلمانوں کو عروج کی
طرف جانا چاہیے تھا وہاں مسلمان دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ وجہ صرف اور صرف
علم دین کی کمی ہے۔ دور حاضر فتنوں کا دور ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہرمسلمان ہوا
مرد ہو یا عورت دین کی دعوت و تبلیغ کےذریعے گوشے گوشے میں حق کا پیغام پہنچائے۔
اللہ پاک قرآن
پاک میں فرماتا ہے: مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ
هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةًۚ-وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ
اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۹۷) (پ 14، النحل: 97) ترجمہ: جو اچھا کام
کرے مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان تو ضرور ہم اسے اچھی زندگی جلائیں گے اور ضرور
انہیں ان کا نیگ دیں گے جو ان کے سب سے بہتر کام کے لائق ہو۔
جیسا کہ
دیکھنے میں آتا ہے مرد تو دین کا کام کر رہے ہیں کبھی قافلوں میں سفر کر کے یہ
بیانات کی صورت میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے آیا خواتین دین کا کام کیسے کریں؟
اس سوال کا
جواب ہماری پیاری تحریک سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی ہمیں بتاتی ہے کہ خواتین دین
کا کام کیسے کریں؟
انفرادی
کوشش: نئی
نئی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے منسلک کیجیے
معلمہ مبلغہ اور مدارسہ بنا کر دعوت اسلامی کا مدنی کام بڑھائے۔وہ اسلامی بہنیں جو
پہلے آتی تھی مگر اب نہیں آتیں بالخصوص ان پر انفرادی کوشش کر کے انہیں مدنی ماحول
سے دوبارہ وابستہ کیجئے جیسا کہ امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں: دعوت
اسلامی کا 99 فیصد کام انفرادی کوشش سے ممکن ہے۔
گھر
درس: گھر
میں دینی ماحول بنانے کے لیے اور گھر والوں کو علم دین کی طرف لانے کے لیے کم از
کم دن میں ایک بار درس فیضان سنت دینے یا سنانے کی ترکیب بنائیں۔
سعادت
ملے درس فیضان سنت کی روزانہ دو مرتبہ
یا الہی
بیان
یا مدنی مذاکرہ: اسلامی
بہن روزانہ انفرادی طور پر تمام گھر والوں کو جمع کر کے امیر اہل سنت کے سنتوں بھرے
بیانات اور مدنی مذاکرے اور دیگر مبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سنائے۔تربیتی
حلقے میں ماہانہ مدرسۃ المدینہ (بالغات) میں ہفتہ وار جامعۃ المدینہ (للبنات) میں
روزانہ سنتوں بھرا بیان یا مدنی مذاکرہ سنے۔
مدرسۃ
المدینہ (بالغات): فی ذیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ کا اہتمام
کیجئے۔
ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع: ہفتے کا کوئی ایک دن مقرر کر کے ذیلی حلقہ ؛حلقہ
علاقہ یا شہر سطح پر باپردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کیجیے دن اور وقت
مخصوص رکھیے۔
مدنی
دورہ: ہفتے
کا کوئی ایک دن مقرر کر کے جگہ بدل بدل کر مدنی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت کی
سعادت حاصل کیجیے کم از کم سات اسلامی بہنیں اپنی ذیلی حلقے یا حلقے کے اطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جا کر ایک
گھنٹہ 12 منٹ مدنی دورے کی ترکیب بنائیں۔ اسلامی بہنیں اپنے تمام تر کاموں سے فارغ
ہو کر اذان مغرب سے پہلے اپنے گھر پہنچ جائیں۔
ماہانہ
تربیتی حلقہ: مہینے
کا کوئی ایک دن مقرر کر کے ڈویژن سطح پر تربیتی حلقے کی ترکیب کیجیے۔تربیتی حلقے
کے لیے باپردہ جگہ دن اور وقت مخصوص رکھیے۔مدنی پھولوں میں دیے گئے جدول کے مطابق
ترکیب بنائی جائے۔
Dawateislami