خواتین
دین کا کام کیسے کریں؟ از بنت طاہر حسین،جامعۃ المدینہ معراج کے سیالکوٹ
دین اسلام کی
خدمت صرف مردوں کی ہی نہیں بلکہ خواتین کی بھی اہم ذمہ داری ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ
خواتین کس طرح دین کی خدمت کریں۔تو اس کے لیے ضروری ہے خو اتین پہلے خود دین کی
تعلیم حاصل کریں۔اور پھر اس پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی دین کی دعوت دیں۔ اس
دور میں ہماری پیاری تحریک دعوت اسلامی خواتین کو شریعت کی حدود کے اندر رہتے ہوئے
دین اسلام کی خدمت کے اہم مواقع فراہم کر رہی ہے۔
اسلامی
بہنوں کے دینی کام: ذیل میں چند دینی کام بیان کیے گئے ہیں جن کے ذریعے
اسلامی بہنیں بھی دین کی خدمت کا اہم فریضہ سر انجام دے سکتی ہیں۔
گھر
درس: دین
اسلام کی اشاعت کے لیے سب سے پہلا زینہ گھر ہی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی چند کتب و رسائل کے علاوہ باقی تمام کتب وسائل بالخصوص فیضان
سنت سے گھر میں درس دینے کو تنظیمی اصطلاح میں گھر درس کہتے ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا (پ 28، التحریم: 6) ترجمہ: اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے
گھر والوں کو آگ سے بچاؤ۔
اپنے آپ کو
اور گھر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچانے کا ایک ذریعہ گھر درس بھی ہے۔ اس سے گھر
والوں کے عقائد کی درستگی کے ساتھ گھر میں مدنی ماحول بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
بیان
یا مدنی مذاکرہ: ایک
اہم دینی کام بیان یا مدنی مذاکرہ سننا بھی ہے۔ اسلامی بہنوں کو چاہیے کہ وہ ایک
ہر ہفتہ کو بعد نماز عشاء ہونے والے مدنی مذاکرے کو پابندی سے سنیں اور سوشل میڈیا
کے ذریعے اس کی دعوت خوب عام کریں کہ اس کی برکت سے ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔
مدرستہ
المدینہ بالغات: دعوت
اسلامی کے مدنی ماحول میں روزانہ ذیلی حلقے میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو درست
مخارج سے قران کریم پڑھانے کا سلسلہ ہوتا ہے جس سے مدرستہ المدینہ بالغات کہتے
ہیں۔ پیاری اسلامی بہنوں قرآن کریم کو عربی لب و لہجے میں پڑھنے کا حکم کچھ یوں
ارشاد ہوا: قرآن کو عربی لب و لہجے میں پڑھو۔ (معجم اوسط، 5/247، حدیث:
7223)
مگر بد قسمتی
کے مخارج کی درستی کے ساتھ اب قرآن کریم پڑھنے والیاں بہت کم ہیں۔ لہذا اسلامی
بہنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا تلفظ درست کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں
کو درست قرآن کریم پڑھانے کی بھرپور کوشش کریں۔
ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت: اس کے علاوہ اسلامی مہینے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کر کے نیکی کی دعوت اور انفرادی کوشش کا کام کر سکتی ہیں۔ ارشاد نبوی ہے: نیکی کی
طرف رہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔ (اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی
کام، ص 11)
ہفتہ
وار رسالہ مطالعہ: دعوت اسلامی کی طرف سے ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے کے
لیے دیا جاتا ہے جسے پڑھنے اور سننے والوں کو امیر اہل سنت دعاؤں سے نوازتے ہیں
لہذا اس رسالے کی دعوت خوب عام کریں،اپنے کانٹیکٹ میں موجود اسلامی بہنوں کو یہ
رسالہ سینڈ کیجیے تاکہ اس سے دینی اور دنیاوی فوائد حاصل کیے جا سکیں اور دین
اسلام کی تعلیمات عام ہو سکیں۔
ڈونیشن
جمع کرنا: اس
کے علاوہ اور بھی کئی طریقے ہیں جن کے ذریعے اسلامی بہنیں شریعت کی حدود کے اندر
رہتے ہوئے دین کی خدمت کر سکتی ہیں جیسا کہ اپنی پیاری تحریک دعوت اسلامی کے دینی
اور فلاحی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانا۔
اللہ پاک ہم
سب کو اخلاص کے ساتھ دین متین کا خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami