اخلاص کی تعریف: کسی بھی
نیک عمل میں محض رضائے الٰہی حاصل کرنے کا اِرادہ کرنا اِخلاص کہلاتا۔ ( احیاءالعلوم،الباب
الثانی فی الاخلاص الخ،بیان حقیقۃ الاخلاص، ۵ / ۱۰۷)
اخلاص دینِ
اسلام کی بنیادوں میں سے ایک بنیادی اور اہم رکن ہے۔ قرآن و حدیث میں بہت سے
مقامات پر اس کو ذکر کیا گیا سلف صالحین نے بھی اس کو تفصیل سے بیان۔ اعمال کی
قبولیت کا دار و مدار نیت پر ہے، اور نیت کا خالص ہونا ہی "اخلاص"
کہلاتا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا
اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا
الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِؕ(۵) ترجمہ
کنز الایمان: اور ان لوگو ں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نِرے اسی پر
عقیدہ لاتے ایک طرف کے ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہ سیدھا دین
ہے۔ (پ۳۰،
البینہ: ۵)
الله تعالٰی دلوں کی طرف دیکھتا ہے: حضرت
ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری
شکلوں اور تمہارے مالوں کی طرف نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال
کو دیکھتا کرتا ہے۔ ( مسلم، کتاب البر و الصلۃ و الآداب، باب تحریم ظلم المسلم
وخذلہ... الخ، ص۱۳۸۷، الحدیث:
۳۴(۲۵۶۴)
احتساب حسبٌ سے بنا،بمعنی گمان کرنا اور سمجھنا،احتساب
کے معنی ہیں ثواب طلب کرنا یعنی جس روزہ کے ساتھ ایمان اور اخلاص جمع ہوجائیں اسکا
نفع تو بے شمار ہے۔دفع ضرر یہ ہے کہ اس کے سارے صغیرہ گناہ، حقوق الله معاف ہوجاتے
ہیں۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہندؤوں کے برت(روزہ)اور کافروں کے اپنے دینی روزوں کا
کوئی ثواب نہیں کہ وہاں ایمان نہیں اور جوشخص بیماری کے علاج کے لیے روزہ رکھے نہ
کہ طلب ثواب کے لیے تو کوئی ثواب نہیں کہ وہاں احتساب نہیں۔(مرآۃ المناجیح شرح
مشکوٰۃ المصابیح جلد:3 )
اس عبادت سے مراد نماز تراویح ہے جو صرف رمضان میں ادا
ہوتی ہے یا نماز تہجد۔
لہذاہر مسلمان
کوچاہیے کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت ونیک اعمال میں ریا کاری جیسے گناہ کو
شامل نہ ہونے دے بلکہ جو بھی نیک اعمال کرے خاص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا یعنی
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو راضی کرنے کے لئے
کرے کہ اس کو اخلاص کہتے ہیں اور یاد رکھے کہ اخلاص والی نیکی ہی اللہ عَزَّ
وَجَلَّ کی بارگاہ میں مقبول ہے۔
Dawateislami