پیارے آقا ﷺ کو مولا علی سے بہت محبت تھی، مولا علی بچوں میں سب سے پہلے بچے تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا مولا علی ہاشمی قرشی صحابی ہیں، اسلام کے چوتھے خلیفہ ہیں، عشرہ مبشرہ میں شامل ہونے کے ساتھ کاتب رسول ﷺ ہونے کا اعزاز حاصل ہے

حضور کی مولا حضرت علی سے محبت مظاہر:

روایت ہے حضرت سعد بن ابی وقاص سے فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے جناب علی سے فرمایا کہ تم مجھ سے اس درجہ میں ہو جو ہارون کو موسیٰ سے تھا اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (بخاری، 3/144، حدیث: 4416)

روایت ہے حضرت عمران بن حصین سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ علی مجھ سے ہیں میں علی سے ہوں اور ہر مومن کے ولی ہیں۔ (ترمذی، 5/397، حدیث: 3732) ایک اور روایت میں ہے: جس کا میں مولا ہوں اس کے علی مولا ہیں۔ (ترمذی، 5/398، حدیث: 3733)

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ میں جب رسول اللہ ﷺ سے مانگتا تو آپ ﷺ مجھے عطا فرماتے اور جب میں خاموش ہوتا تو آپ ﷺ مجھ سے کلام کی ابتداء فرماتے۔ (ترمذی، 5/402، حدیث: 3743)

روایت ہے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے علی سے منافق محبت نہیں کرتا اور ان سے مومن بغض نہیں رکھتا۔ (مسلم، ص 57، حدیث: 240)

روایت ہے انہیں سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جس نے علی کو برا کہا اس نے مجھ ﷺ برا کہا۔ (مسند احمد،10/228،حديث:26810)

ان حدیثوں سے ثابت ہوا کہ آقا ﷺ کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے کتنی محبت تھی۔ آپ کو آقا ﷺ کو غسل دینے کی سعادت ملی اور حضرت علی نے آقا ﷺ جسم اقدس کو قبر منور میں اتارا اور حضرت فضل بن عباس اور حضرت قثم بن عباس اور حضرت عباس بھی شامل تھے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو علم کا دروازہ کہا جاتا ہے اور اللہ پاک نے آپ کو بہت زیادہ طاقت سے نوازا۔

اللہ پاک کی ہم سب کو حضرت علی کے صدقے میں زیادہ سے زیادہ علم اور اس علم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حضرت علی کے صدقے میں سب کی مغفرت عطا فرمائے اور ہم سب کو مدینہ منورہ کی جلد سے جلد زیارت نصیب ہو جائے۔