حضور
کی اصحاب بدر سے محبت از بنت محمد اسماعیل قادری، جامعۃ المدینہ فیضان رضا کراچی
اصحاب بدر سے
مراد وہ صحابہ کرام ہیں جنہوں نے غزوہ بدر میں شریک ہونے کی سعادت پائی اور اس جنگ
میں مسلمانوں کو بہترین فتح یابی نصیب ہوئی۔ اصحاب بدر وہ خوش نصیب حضرات ہیں جن
سے پیارے آقا ﷺ خود محبت فرمایا کرتے اور ایسے کئی واقعات و احادیث ہیں جن میں مختلف
پہلوؤں سے اس محبت کا اظہار ہوتاہے چنانچہ اس ضمن میں دو احادیث مبارکہ ملاحظہ
ہوں:
فرمان مصطفیٰ ﷺ:
مجھے امید ہے جو لوگ بدر اورحدیبیہ میں شریک تھے، ان میں سے کوئی بھی ان شاء اللہ
جہنم میں نہیں جائے گا۔{1}
ایک اور جگہ
پر ارشاد فرمایا: بے شک اللہ کریم اہل بدر سے واقف ہے اور اس نے یہ فرما دیا ہے کہ
تم اب جو عمل چاہو کرو بلاشبہ تمہارے لئے جنت واجب ہو چکی ہے یا ( یہ فرمایا) کہ
میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔{2}
ان احادیث
مبارکہ میں پیارے آقا ﷺ نے اپنی زبان اقدس سے ان مبارک ہستیوں کی فضیلت کو بیان
فرمایا جو اس محبت کا واضح ثبوت ہیں اس کے علاوہ اور بھی کئی ایسے واقعات ہیں جو
اس محبت کو واضح کرتے ہیں مثلاً ان صحابہ کرام کی دلجوئی فرمانا اللہ پاک کی
بارگاہ میں ان کیلئے دعا کرنا وغیرہ۔
اللہ کریم
اصحاب بدر کے درجات بلند فرمائے اور ان کے صدقے ہم پر بھی کرم فرمائے۔
{1}ابن ماجہ، 4/508،
حدیث: 4281
{2}بخاری، 3/12،
حدیث:3983
Dawateislami