حضورِ
کی انصار صحابہ سے محبت از بنت رمضان،فیضان ام عطار گلبہار سیالکوٹ
آپ ﷺ کی حیات
مبارکہ کا ہر پہلو ہی نہایت شاندار اور قابل محبت و احترام ہے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ
میں ہر ہر باب اپنی مثال آپ ہے جن میں سے ایک روشن و پر کیف باب انصار صحابہ کرام
سے محبت ہے یہ باب آپ ﷺ کی انصار صحابہ کرام سے محبت اور انصار صحابہ کرام کے مقام
مرتبہ کو بھی خوب واضح کررہا ہے۔جی ہاں آپ ﷺ کی انصار صحابہ کرام سے محبت ایک ایسا
روشن اور دلکش پہلو جو ہمیں بھی یہ درس دیتی ہے کہ ہمیں بھی اپنے باہنی تعلقات کو
کیسی خوشگوار بنانا ہے۔
آئیے پہلے
انصار صحابہ کرام کون تھے؟اس بارے میں جانتی ہیں۔
انصار صحابہ
کرام وہ خوش نصیب صحابہ کرام ہیں جنہوں نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کر نے والے
صحابہ کرام کو پناہ دی، انہیں اپنے گھر بار میں سے بھی حصہ دیا،ان کی مالی مدد کی
اور ہر مشکل گھڑی میں حضور ﷺ کا ساتھ دیا۔یہی وجہ تھی کی آپ ﷺ کو انصار صحابہ کرام
سے بے پناہ محبت تھی۔آپ ﷺ کو انصار صحابہ کرام سے قلبی لگاؤ تھا۔
آئیے اب چند
ایسی احادیث ملاحظہ فرما لیتے ہیں جن میں آپ ﷺ کی انصار صحابہ کرام سے محبت نمایاں
ہوتی ہے۔
انصار
سے محبت ایمان کی نشانی: حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں
کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: انصار سے محبت ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے بغض نفاق
کی نشانی ہے۔ (بخاری، 2/555، حدیث: 3784)
حضرت براء بن
عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: انصار سے صرف مومن محبت کرتا
ہے اور صرف منافق بغض رکھتا ہے، پس جو ان سے محبت کرے اللہ اس سے محبت کرتا ہے اور
جو ان سے بغض رکھے اللہ اس سے ناراض ہوگا۔ (بخاری، 2/ 555، حدیث: 3783)
انصار
میرے اپنے لوگ ہیں: حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا: انصار میرے رازدار اور خاص ساتھی ہیں۔ لوگ بڑھ جائیں گے مگر انصار کم
ہوتے جائیں گے، لہٰذا ان کے نیک لوگوں کی قدر کرو اور ان کی لغزشوں سے درگزر کرو۔ (بخاری،
2/ 560، حدیث: 3799)
انصار
کی اولاد کے لیے دعا: حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی
کریم ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! انصار کو بخش دے، ان کی اولاد کو بخش دے اور ان کی
نسلوں کو بخش دے۔ (مسلم، ص 1044، حدیث: 6414)
اگر
لوگ ایک وادی میں چلیں: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے
فرمایا: اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں خود انصار میں سے ایک فرد ہوتا، اور اگر لوگ کسی
وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ (بخاری، 3/116،
حدیث: 4330)
انصار
میرے بعد صبر کریں گے: حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میرے بعد حق تلفی دیکھو گے، پس صبر کرنا یہاں تک کہ
حوضِ کوثر پر مجھ سے ملو۔ (بخاری، 2/558، حدیث: 3793)
یہ وہ احادیث
ہیں جو ظاہر کررہی ہیں کہ آپ ﷺ کو انصار صحابہ کرام سے کس قدر محبت تھی۔آپ ﷺ کا
انصار صحابہ کرام کے لئے دعا کرنا محبت کی واضح دلیل ہے۔آپ ﷺ کی انصار صحابہ کرام
سے محبت اہل ایمان والوں کے دلوں کو روشن اور ایمان کو تازگی کرتی ہے۔
اللہ کریم
ہمیں بھی انصار صحابہ کرام کا فیضان عطا فرمائے۔ ان کی محبت نصیب فرمائے۔
Dawateislami