حضورکی اللہ پاک سے محبت از بنتِ نواز،فیضان ام عطار شفیع کا
بھٹہ سیالکوٹ
بے شک اس بات
میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے پیارے آقا ﷺ اللہ پاک سے بہت محبت فرماتے ہیں اور اللہ پاک
بھی ہمارے پیارے آقا ﷺ سے بہت محبت فرماتا ہے ۔اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کے
لیے دو جہاں کو پیدا فرمایا ۔
قرآنِ مجید سے دلائل
(1) اللہ کی محبت کی پیروی:
آیت:قُلْ اِنْ كُنْتُمْ
تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ(پ3،الِ عمرٰن:
31) ترجمہ:اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے
ہو تو میرے فرمان بردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا۔
یہ آیت اس بات کا اعلان ہے کہ رسول اللہ ﷺکی سیرت اور سنت در اصل اللہ پاک کی محبت کا
سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
(2) محبوبِ الٰہی کا مقام:
آیت:وَ رَفَعْنَا لَكَ
ذِكْرَكَؕ(۴)(پ30،الم نشرح:4)ترجمہ: اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا۔
اللہ پاک نے آپ کو اپنی محبت اور قرب کا ایسا مقام عطا فرمایا کہ آپ کا ذکر اپنے ذکر کے ساتھ لازم و ملزوم کر دیا
اذان،اقامت،کلمہ طیبہ وغیرہ میں۔
احادیثِ مبارکہ سے دلائل
(1) سب سے زیادہ عبادت کرنے والے:
حضرت عائشہ رضی
اللہ عنہا نے عرض کی:یا رسول اللہ! آپ تو معصوم ہیں،پھر اتنی مشقت کیوں؟ آپ نے فرمایا:أَفَلَا اُحِبُّ اَنْ أَكُونَ عَبْدًا شَكُورًا ترجمہ:کیا
میں اپنے رب کا شکر گزار بندہ بننا پسند نہ کروں! (بخاری،3/329 ،حدیث:4837)یہ
آپ کی اللہ پاک سے محبت اور شکر گزاری کی
انتہا کو ظاہر کرتا ہے۔
(2) سب سے زیادہ اللہ پاک کو یاد
کرنے والے:
رسول اللہﷺ نے فرمایا: وَ اللهِ اِنِّى لَأَخْشَاكُمْ لِلهِ وَ أَتْقَاكُمْ
لَهُخدا
کی قسم !میں تم میں سب سے زیادہ اللہ پاک سے ڈرنے والا اور سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں۔
(بخاری،3/421،حدیث:5063)
یہ حدیث بتاتی ہے کہ آپ کا دل اللہ کی محبت اور خشیت سے لبریز تھا۔
(3) محبوب کا
محبوب
حضرت عبد اللہ
بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺنے فرمایا: إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَنِي خَلِيلاً كَمَا
اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً اللہ پاک نے مجھے اپنا حبیب بنایا ہے جیسے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا تھا۔(مسلم،ص270،حدیث:23(532)) حبیب یعنی اللہ پاک کا سب سے زیادہ
محبوب۔یہ مقام کسی اور کو حاصل نہیں۔
قرآن بتاتا ہے
کہ اللہ پاک کی محبت رسول اللہ ﷺکی پیروی کے بغیر ممکن نہیں۔
رسول اللہﷺ کی
عبادت،شکر گزاری،خشیت اور تقویٰ آپ کی
اللہ پاک سے بے پناہ محبت کا مظہر ہیں۔
آخر میں دعا
ہے کہ اللہ پاک ہمارے دلوں میں اپنی اور
اپنے پیارے محبوب ﷺ کی محبت پیدا فرمائے ، مدینہ پاک کی حاضر نصیب فرمائے اور ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔آمین
Dawateislami