محمد
طاہر ساہمل سیالوی (دارالعلوم محمدیہ غوثیہ آستانہ صدیقیہ شریف، سرگودھا ،پاکستان)
قرآن مجید
فرقان حمید اللہ کریم کی لاریب اور بے عیب کتاب ہے۔ اس میں اللہ کریم نے اپنے کئی
انبیاء ورسل کا ذکر فرمایا مگر جن کا نام لے کر ذکر کیا گیا ہے ان کی تعداد تقریباً
پچیس (25) ہے اور ان میں سے ایک نبی حضرت یونس علیہ السلام بھی ہیں ۔ آپ کا تذکرہ
قرآن مجید میں نہایت سبق آموز اور منفرد انداز میں کیا گیا اور آپ کا واقعہ نہایت
ہی اثر انگیز واقعات میں سے ایک ہے جو کہ اللہ کریم کی رحمت ، انسانی خطا اور پھر
سچی توبہ کے گرد گھومتا ہے ۔ قرآن کریم کی متعدد سورتوں (الانبیاء، الصافات، یونس
اور القلم) میں آپ کا تذکرہ ملتا ہے ۔ حضرت یونس علیہ السلام کی زندگی کے اہم
پہلوؤں میں سے چند درج ذیل ہیں؛
فَنَادٰى فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ
الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷)
ترجمۂ
کنزُالعِرفان: تو اس نے اندھیروں میں پکاراکہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہرعیب سے پاک ہے ، بیشک مجھ سے بے جا ہوا ۔ (الانبیاء:
87)
آیت کریمہ
کی اہمیت:حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا
کہ جو مسلمان بھی کسی مصیبت کے وقت یہ دعا مانگے گا اللہ تعالٰی اس کی دعا قبول
فرمائے گا۔ (کنزالعمال فصل: ذکر دعا و استغفار کا بیان حدیث نمبر 3419)
اللہ
تعالٰی نے اس دعا کو شرف قبولیت بخشا اور ارشاد فرمایا :
فَاسْتَجَبْنَا لَهٗۙ-وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّؕ-وَ كَذٰلِكَ نُـْۨجِی
الْمُؤْمِنِیْنَ(۸۸)
ترجمۂ
کنزُالعِرفان: تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات بخشی اور ہم ایمان
والوں کو ایسے ہی نجات دیتے ہیں ۔ (الانبیاء: 88)
قرآن میں
حضرت یونس علیہ السلام کے القابات :قرآن کریم میں حضرت یونس علیہ السلام کو نہایت
معزز القابات سے نوازا گیا۔ جو کہ ذوالنون اور صاحب الحوت ہیں۔ ذوالنون سورۃ الانبیاء
کی آیت نمبر 80 میں ذکر کیا گیا ہے۔ اور صاحب الحوت سورۃ الانعام کی آیت نمبر 48 میں
ذکر کیا گیا ہے۔
حضرت یونس
علیہ السلام کے واقعہ سے ملنے والے اسباق:
ذمہ داری
کا احساس: ایک داعی اور رہنما کو اللہ کریم کے حکم کے بغیر اپنا محاذ نہیں چھوڑنا
چاہیے۔
صبر و
استقامت: ہر معاملہ کے اندر صبر و استقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور
کسی بھی معاملہ میں عجلت نہ کریں۔
امید کا
دامن نہ چھوڑنا: حالات کتنے ہی تاریک کیوں نہ ہوں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا
چاہیے ۔
توبہ و
استغفار: حضرت یونس علیہ السلام کی دعا ہمیں سکھاتی ہے کہ جب انسان غلطی تسلیم کر
کے اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہے تو اللہ کریم ہر مشکل سے نکال کرتا ہے۔
اللہ کریم
ہمیں بھی صبر و استقامت کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ طہ و یٰسین ﷺ ۔
Dawateislami