سید محمد
بلال (درجۂ ثالثہ (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی
لاہور،پاکستان)
اللہ عزوجل نے
حضرت یوسف علیہ السلام کو نبوت اور بادشاہت سے سرفراز فرمایا آپ علیہ السلام کو
بہت سے علوم سے بھی سرفراز فرمایا اپ حسب و نسب دونوں میں بہت اعلی ہیں کہ خود بھی
نبی ہیں اور ان کی تین پشتوں میں نبوت ہے کہ والد دادا اور پردادا تینوں منصب نبوت
پر سرفراز تھے آپ خوابوں کی تعبیر کا علم بھی جانتے تھے اپ کی پاک دامنی کا عالم یہ
ہے کہ خود رب غفار نے اپ کے پاک دامنی بیان فرمائی آپ نے کبھی سیر ہو کر نہیں کھایا
اس لیے اس لیے نہ کھاتے کہ غریبوں کو بھول نہ جاؤں۔ آپ علیہ السلام کا مبارک تذکرہ
قران پاک میں موجود ہے عمل کی نیت سے قرانی تذکرہ ملاحظہ فرمائیں۔ اللہ عز وجل کا
آپ کو علم و حکمت عطا فرمانا :
آیت نمبر 1: وَ
لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗۤ اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًاؕ-وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی
الْمُحْسِنِیْنَ(22) ترجمہ کنز
العرفان:اور جب یوسف بھرپور جوانی کی عمر کو پہنچے تو ہم نے اسے حکمت اور علم عطا
فرمایا اور ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
آیت نمبر:-2
: وَ
رَاوَدَتْهُ الَّتِیْ هُوَ فِیْ بَیْتِهَا عَنْ نَّفْسِهٖ وَ غَلَّقَتِ
الْاَبْوَابَ وَ قَالَتْ هَیْتَ لَكَؕ-قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اِنَّهٗ رَبِّیْۤ
اَحْسَنَ مَثْوَایَؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ(23) ترجمہ کنز العرفان: اور وہ جس عورت کے گھر میں
تھے اس نے انہیں ان کے نفس کے خلاف پھسلانے کی کوشش کی اور سب دروازے بند کر دیے
اور کہنے لگی اؤ یہ تم سے کہہ رہی ہوں یوسف نے جب جواب دیا ایسے کام سے اللہ کی
پناہ بے شک وہ مجھے خریدنے والا شخص میری پرورش کرنے والا ہے اس نے مجھے اچھی طرح
رکھا ہے بے شک زیادتی کرنے والے فلاح نہیں پاتے۔ (پارہ 12 سورہ یوسف ایت نمبر 23)
اللہ
عزوجل کے پسندیدہ بندے: وَ
لَقَدْ هَمَّتْ بِهٖۚ-وَ هَمَّ بِهَا لَوْ لَاۤ اَنْ رَّاٰ بُرْهَانَ رَبِّهٖؕ-كَذٰلِكَ
لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوْٓءَ وَ الْفَحْشَآءَؕ-اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِیْنَ(24)
ترجمہ کنز العرفان: اور بے شک عورت
نے یوسف کا ارادہ کیا اگر وہ اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لیتا تو وہ بھی عورت کا
ارادہ کرتا ہم نے اسی طرح کیا تاکہ اس سے برائی اور بے حیائی کو پھیر دیں بے شک وہ
ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں۔ (پارہ 12 سورہ یوسف ایت نمبر 24)
گناہ کی طرف
مائل ہونے کے بجائے اپنے لیے قید خانے کو پسند کرنے والے: قَالَ رَبِّ
السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِۚ-وَ اِلَّا تَصْرِفْ
عَنِّیْ كَیْدَهُنَّ اَصْبُ اِلَیْهِنَّ وَ اَكُنْ مِّنَ الْجٰهِلِیْنَ(33) ترجمہ کنزو عرفان:-
یوسف نے عرض کی
اے میرے رب مجھے اس کام کی بجائے قید خانہ پسند ہے جس کی طرف یہ مجھے بلا رہی ہے
اور اگر تم مجھ سے ان کا مکر و فریب نہ پھیرے گا تو میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں گا
اور میں نہ دانوں میں سے ہو جاؤں گا۔ (پارہ12 سورہ یوسف ایت نمبر 33)
اللہ عزوجل کا
آپ کو نبوت اور بادشاہت کی بشارت فرمانا: وَ كَذٰلِكَ یَجْتَبِیْكَ
رَبُّكَ وَ یُعَلِّمُكَ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ وَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ
عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى اَبَوَیْكَ مِنْ
قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَؕ-اِنَّ رَبَّكَ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ(6) ترجمہ کنز العرفان : اور اسی طرح تیرا رب تمہیں
منتخب فرمائے گا اور تجھے باتوں کا انجام نکالنا سکھائے گا اور تجھ پر اور یعقوب
کے گھر والوں پر اپنا احسان مکمل فرمائے گا جس طرح اس نے پہلے تمہارے باپ دادا
ابراہیم اور اسحاق پر اپنی نعمت مکمل فرمائی بے شک تیرا رب علم والا حکمت والا ہے ۔
(پارہ12 سورہ یوسف ایت نمبر6)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو عورتوں کا آپ علیہ السلام کو اپنی طرف بلانا اور اپ کا ان کی طرف
مائل نہ ہونا اور گناہوں سے دور رہنا اور اللہ عزوجل کی پناہ مانگنا بہت عظیم کام
ہے اللہ پاک ہمیں بھی گناہوں سے دور رکھے اور ان کی طرف مائل نہ ہونے کی توفیق عطا
فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم