زنا
کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے اور زنا کرنے والا جہنم میں داخل ہوتا ہے۔اس
بارے میں پانچ احادیثِ مبارکہ بیان کی جاتی ہیں:
(1)حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پُر نور ﷺ نے ارشاد فرمایا:جب بندہ زنا کرتا ہے توا س
سے ایمان نکل کر سرپر سائبان کی طرح ہو جاتا ہےاور جب اس فعل سے جدا ہوتا ہے تو اس
کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے۔
(ترمذی،4/283،حدیث:2634)
(2)حضرت
عمرو بن عاص رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پُر نور ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس قوم میں زنا عام ہوگا
وہ قحط میں گرفتار ہوگی اور جس قوم میں رشوت کا لین دین ہوگا وہ رعب میں گرفتار
ہوگی۔ (مشکاۃ المصابیح،1/656،حدیث:3582)
(3)حضرت
عبد اللہ بن عباس رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس بستی میں زنا اور سود
ظاہر ہوجائے تو انہوں نے اپنے لیے اللہ پاک کے عذاب کو حلال کر لیاہے۔ (مستدرک
للحاکم، 2/339، حدیث:2308)
(4)حضرت
عثمان بن العاص رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: رات کے وقت آسمانوں کے
دروازے کھول دیے جاتے ہیں، پھر ایک اعلان کرنےوالا اعلان کرتا ہے کہ ہے کوئی دعا
کرنے والا کہ اس کی دعا قبول کی جائے، ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کیا جائے،ہے
کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مصیبت دور کی جائے۔اس وقت پیسے لے کر زنا کرنے والا، والی
عورت اور ظالمانہ ٹیکس لینے والے شخص کے علاوہ ہ دعا کرنے والے مسلمان کی دعا قبول
کر لی جائے گی۔(معجم الاوسط،2/133،حدیث:2769)
(5)حضرت
مقداد بن اسود رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے اپنے صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان سے
ارشاد فرمایا: زنا کے بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے اور
وہ قیامت تک حرام رہے گا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں سے زنا کرنا اپنے پڑوسی
کی بیوی کے ساتھ زنا کرنے سے ہلکا ہے۔(مسند امام حمد، 9/226، حدیث: 23915)
اللہ
پاک قرآنِ پاک میں زنا کی مذمت کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:وَ
لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
زنا کے نقصانات:(1)زنا کرنا حرام ہے۔(2)زنا کرنے
والا جہنم کا حقدار ہوگا۔(3)زنا کرنے والے کو معاشرے میں بے حیاء بد تمیز سمجھا
جاتا ہے۔(4) کوئی بھی اپنی بیٹی زنا کرنے والے کے نکاح میں نہیں دیتا۔
اللہ
پاک سے دعا ہے کہ مولائے کریم ہر مسلمان کو زنا جیسے بد ترین گندے اور انتہائی
مذموم فعل سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین