زنا کی مذمت:زنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔قرآن
مجید میں اس کی بہت شدیدمذمت بیان کی گئی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
اللہ
پاک ایک اور جگہ ارشاد فرماتا ہے:
وَ
الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ
النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَۚ-وَ مَنْ
یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ(۶۸) یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ
مُهَانًاۗۖ(۶۹) (پ 19، الفرقان: 68-69)
ترجمہ
کنز الایمان: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو
جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے
وہ سزا پائے بڑھایا جائے گا اُس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے
گا۔
زنا کی مذمت پر احادیث مبارکہ:
(1)
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت، حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:جس قوم میں زنا
ظاہر ہوگا وہ قحط میں گرفتار ہوگی اور جس قوم میں رشوت کا ظہور ہوگا وہ رعب میں
گرفتار ہوگی۔(مشکاۃ المصابیح، 1/656،حدیث:3582)
(2)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب بندہ زنا
کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہو جاتا ہےاور جب اس فعل سے
جدا ہوتا ہے تو اس کی طرف ایمان لوٹ کر آجاتا ہے۔ (ترمذی،4/283،حدیث:2634)
(3)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس
بستی میں زنا اور سود ظاہر ہو جائے گا تو انہوں نے اپنے لیے اللہ پاک کے عذاب کو
حلال کر لیا۔ (مستدرک، 2/ 339، حدیث:2308)
(4)
حضرت عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: آدھی رات
کے وقت آسمانوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا
ہے: ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی دعا قبول کی جائے۔ہے کوئی مانگنے والا کہ اس کو
عطا کیا جائے۔ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مصیبت کو دور کیا جائے۔ اس وقت زنا کروانے
والی عورت اور ظالمانہ ٹیکس لینے والے شخص کے علاوہ ہر دعا کرنے والے مسلمان کی
دعا قبول کی جائے گی۔(معجم
اوسط،2/133،حدیث:2769)
(5)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرے گا تو قیامت کے دن اللہ پاک اس کی طرف
نظر رحمت نہیں فرمائے گا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا اور اس سے فرمائے گا کہ جہنمیوں
کے ساتھ تم بھی جہنم میں داخل ہو جاؤ۔( مسند الفردوس، 2/ 301،حدیث:3371)
اللہ
پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو زنا جیسے بدتر، گندے اور انتہائی مذموم
فعل سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین