27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسو ل کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیا
بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تربیت کرتی رہتی
ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں
بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلس شوری حاجی
یعفور رضا عطاری نے ”نیکی کی دعوت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوت ِاسلامی کے
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )