دین اسلام ایک
مکمل دین ہے۔یہ ہمیں ہر معاملات پر رہنمائی عطا کرتا ہے۔چاہے انکا تعلق معاشی ہو،معاشرتی
ہو،سماجی و عبادات سے تعلق ہو یا اخلاقیات سے ہر ہر پہلو پر ہمیں آگاہ کرتا ہے اسی
طرح دین اسلام ہمیں دوسروں کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنے ہیں اس بارے میں بھی آگاہ
کرتا ہے۔جس میں سے ایک نہایت اہم پہلو دوسروں کے معاملات میں مداخلت مت کیجئے کے
بارے میں مکمل رہنمائی عطا کرتا ہے۔
عام لفظوں میں
اس سے مراد یہ ہے کہ بلا ضرورت یا بلا حق دوسروں کے معاملات میں ایسے دخل دینا جس
سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو یا جن میں مداخلت عرفا بھی درست نہ ہو۔
ہمارا پیارا
دین ہمیں اس طرح کی مداخلت سے منع کرتا ہے۔قرآن و احادیث میں اس سے منع کیا ہے۔
بعض اوقات
انسان کی زندگی میں ایسے بہت سے معاملات ہوتے ہیں جنہیں پردے میں رکھا جاتا ہے، لیکن
جس شخص کو یہ قبیح عادت ہو دوسروں کے کام میں مداخلت کرنے کی وجہ سے بہت سے
معاملات میں انسان بہترین کرنے کی کوشش میں کام کو خراب کر دیتا ہے۔نیز یہ بہت سی
برائیوں کو بھی جنم دیتا ہے جیسے کہ آپ کے دوسروں کے کام میں مداخلت کی وجہ سے اس
انسان کی دل آزاری بھی ہو سکتی ہے۔جن کاموں کو وہ پردے میں رکھنا چاہتا ہو وہ ظاہر
ہو جاتے ہیں۔تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں۔اسی طرح اور بھی بہت سی برائیاں جنم لیتی
ہیں۔
اللہ پاک نے
قرآن پاک میں ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا
مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا (پ 26،
الحجرات: 12) ترجمہ: اے ایمان والو! بہت گمانوں سے بچو، بے شک بعض گمان گناہ ہوتے
ہیں، اور عیب نہ ڈھونڈو۔
آیت مبارکہ
میں صراحتا منع کیا گیا ہے۔
احادیث میں
بھی اس قبیح فعل کی مذمت کی گئی ہے۔
چند احادیث
ملاحظہ فرمائیں:
1۔
غیر متعلقہ کام چھوڑ دینا: آدمی کے اسلام کے حسن میں سے ہے کہ وہ
ایسی چیز کو چھوڑ دے جو اس سے متعلق نہ ہو۔ (ترمذی، 4/ 142، حدیث:2324)
2۔
تجسس سے منع فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بدگمانی سے بچو اور نہ تجسس
کرو، نہ عیب تلاش کرو۔ (بخاری، 4/117، حدیث: 6064)
3۔
مسلمانوں کے عیب تلاش نہ کرو: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمانوں کے
عیب تلاش نہ کرو، کیونکہ جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب تلاش کرتا ہے، اللہ تعالیٰ
اس کے عیب ظاہر کر دیتا ہے۔ (ابوداود، 4/354، حدیث: 4880)
4۔
دوسروں کے راز سننے کی ممانعت: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص لوگوں
کی باتیں چوری چھپے سنے جبکہ وہ اسے پسند نہ کرتے ہوں، قیامت کے دن اس کے کانوں
میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔ (بخاری، 4/423، حدیث: 7042)
5۔
مسلمان کو ایذا نہ دو: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان
اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ (بخاری، 1/16، حدیث: 11)
یہ حدیث بھی
اس موضوع سے مناسبت رکھتی ہے، کیونکہ دوسروں کے معاملات میں ناجائز مداخلت اکثر
زبان یا عمل کے ذریعے انہیں تکلیف پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔
Dawateislami