Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial’ (Islamic sisters), a shrouding and burial Ijtima’ was conducted in Denmark via Skype on 23rd January 2021. Approximately, 16 Islamic sisters had the privilege of attending the ‘Tarbiyyati spiritual gathering’.

Kabina Nigran Islamic sister delivered the Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘Naz’a condition’ [state of agony at the time of death] and encouraged the attendees (Islamic sisters) to repent from the sins and to spend their lives with good deeds.

Nigran Islamic sister of ‘Majlis shrouding and burial’ (European Union Region) explained the method of giving Ghusl to the deceased [Islamic sisters], cutting the shroud, and shrouding the deceased [Islamic sister]. She taught the attendees (Islamic sisters) the method of giving Ghusl to the deceased [Islamic sister] and shrouding the deceased [Islamic sister]. Moreover, she gave them the mindset of getting Tarbiyyah of ‘giving Ghusl and shrouding’ with good intentions so that they can give Ghusl to the deceased [Islamic sister] as per Sharai rulings when needed.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in Denmark (Europe) via Skype on 23rd January 2021. 11 Islamic sisters had the privilege of attending the ‘Tarbiyyati spiritual gathering’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered the Bayan on the topic “If only we gave up the habit of pointless conversation” in local Danish language and informed the attendees (Islamic sisters) about virtues of silence and disadvantages of pointless conversation. Moreover, she encouraged the Islamic sisters to spend their lives in good deeds.


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  24 جنوری2021ء کو سویڈن (Sweden) میں بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سویڈن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری 2021ء کو یورپ کے ملک ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ( Den Haag) اور روٹرڈیم( Rotterdam )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”محسابۂ نفس“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو غیبت کی تباہ کاریاں اور غیبت کے عذابات اور غیبت سے بچنے کے بارے میں بتایاگیا نیز اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ءمیں اسپین( Spain) کے مختلف علاقوں میں ”کورس بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یہ کورس پارالیل(Parallel)،لوگورونیو(Logroni) ، لاسالوت(La Salut)، آرتیگیس(Artigas)، بیریامات(Virrei Amat)، ترینیتات (Trintat)، کاسپے(Caspa ) ، تولیدو(Toledo)اوربیسوس مار(Besosmar) وغیرہ علاقوں میں کروایا گیا۔

اس کورس میں بیٹی کی پرورش ،پردے کے فوائد اور اسلام میں زینت اختیار کرنا کیسا ؟ ان سب کے بارے میں سکھایا گیانیز دعوت اسلامی دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دیگر شارٹ کورسز و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 25 جنوری 2021ء کواسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigas)میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئےروحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے37 تعویزاتِ عطاریہ دیئے گئے۔ اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام24 جنوری2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigas)میں آن لائن اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”استقامت کامیابی کا راز ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری 2021ء کو  نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ڈویژن سیٹل( Seattle) کی ذمہ دار کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے مقامات پر دینی کام شروع کرنے کے متعلق مختلف پہلوؤں پر کلام کیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن کو دیگر نئی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شامل کرنے، کورسز کروانے اور درس و بیان سکھانے کے حوالے سے بھی نکات دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” غفلت کا انجام “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول کاموں سے بچنے کی ترغیب دیتے ہوئے دینی کاموں میں مصروف رہنے کا ذہن دیا نیز ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء  کے چوتھے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، بیسوس (Besós)، ترینیتات (Trinitat) اور گوتیکو (Gotico) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے اور غفلت کا انجام“ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 56 اسلامی بہنوں نے  شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی ں بہن نے خاموشی کے فضائل اورفضول گوئی کے نقصانات پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فضول گوئی سے بچنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایران میں تین دن پر مشتمل کورس بنام” بیٹی کاکردار“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بتایا کہ بیٹی اللہ پاک کی رحمت ہے۔ مزید بیٹی کی تربیت کس طرح کریں ؟ اس حوالے سے بہترین نکات بیان کئے۔