Under the supervision of ‘Majlis short courses (Islamic sisters)’, a course, namely ‘What are Paradise and Hell?’ was conducted in Longsight (UK) in previous days. 55 Islamic sisters had the privilege of attending this informative course.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and taught the attendees (Islamic sisters) about ‘what are Paradise and Hell?’, ‘which deeds earn Paradise?’, ‘what are the deeds that lead a man to Hell?’ and ‘where are Paradise and Hell?’ Besides, she provided information about the signs of the Judgement Day.


In weekly Madani Muzakirah, Ameer Ahl-e-Sunnat encourages people to read a Madani booklet assigned to them and also blesses the readers and listeners with Dua’s. Kaakardagi (performance) of the fortunate people reading and listening to the booklet is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnat.

Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat motivated people to read or listen to the booklet, Blessings of Bismillah.

In this connection, 2900 Islamic sisters from Manchester region, 2174 from London region, 9214 from Bradford region, 6443 from Birmingham region, 71 from Ireland, and 398 from Scotland region had the privilege of reading or listening to the booklet, Blessings of Bismillah.

Collectively, around 21200 Islamic sisters had the privilege of reading and listening to the booklet, Blessings of Bismillah.


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ہند کولکتہ ریجن و زون اور کراچی ریجن و زون کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز پر کابینہ سطح تک تقرری کرنے کی خبریں احسن انداز میں بنانے اور ماہ نامہ فیضانِ مدینہ کے تحت ہونے والے تحریری مقابلہ کے لئے مضامین لکھوانے اور اس کی کارکردگی پیش کرنے کے اہداف طے ہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  عالمی مجلس بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرونِ ملک میں مقیم عالمی مجلس بیرونِ ملک کی اراکین نے شرکت کی

عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے اپنے اپنے ریجن میں کام کی نوعیت دیکھتے ہوئے کام کو آسان بنادینے کا ذہن دیا۔ ون ڈے سیشن جاری رکھنےاور جامعۃُالمدینہ، دارُالمدینہ اور مدرستہُ المدینہ ” گرلز“ کھولنے کی ترغیب دلائی۔نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے ہر بلڈنگ، ہر گلی میں نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نعم البدل تیار کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز قابِل اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں آگے لانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک آسٹریا (Austria) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ” حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا اخلاق “ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمدہ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا( Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے ذریعے اہتمام گزشتہ دنوں موریشس کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور دیگر جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مجلس رابطہ اور ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اذدیادِ حب کے اہم نکات پر مدنی مشورہ لیا اور ہدف بھی دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

314اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

542اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

639اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار522 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

958 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

673 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے مانچسٹر(Manchester)ریجن لنکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و مشاورت اور ذیلی حلقہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےلئے ڈونیشنز پر کوششیں کرنے اور نکات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کے نکات بیان بتائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف بھی مقرر کئے ۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت، کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہِ رمضان کے نکات سمجھائے ،اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر ڈونیشنز کےلئے کوششیں کرنے اور نکات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آگے لے کر چلنے کا ذہن دیا ۔