شیخ ِطریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یومِ قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کی پہلی پیر شریف کو اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ!152 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 40 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 03 اسلامی بہنوں نے ایامِ قفل مدینہ منانے کی بھی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے پہلے ہفتے ہالینڈ( Holland )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے سے بچنے کا ذہن دیا اور صلح کرنے اور معاف کرنے کے بارے میں قراٰن و حدیث کی روشنی میں مدنی پھول پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ”گھر درس“ بھی ہے ۔گھر درس دینے والے/والیوں کے لئے امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ "یا اللہ مجھے اور جو جو گھر درس دیتے ہیں یا دیتی ہیں ان سب کو بلکہ ہم سب کو اپنے پیارے حبیب ﷺکے پڑوس میں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ اے اللہ جو رہتی دنیا تک دعوت اسلامی سے وابستہ رہتے ہوئے گھر درس کی ترکیب کرتا رہے گا ان سب کے حق میں بھی میری یہ ٹوٹی پھوٹی دعا قبول کر لے۔"

چنانچہ اسی سلسلے میں جنوری2021ءمیں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں کی کم و بیش153 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے/سننے کی سعادت حاصل کی جن میں 35اسلامی بہنوں نےگھر درس دینے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام08 فروری2021ء کو یوکے کے شہر ایسٹ ہام (East Ham) میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیرِ اہتمام  02 تا09فروری 2021ء تک یوکے لندن ریجن کے علاقوں والتھم سٹو (Walthamstow) اور ہنسلو(Hounslow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ،مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیانات کیےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل وکفن دے سکیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام15 فروری2021ء سےیوکے کے مانچسٹر( Manchester) میں انگلش زبان میں ”اسلام کی بنیادی باتیں(Basics of Islam) کورس“ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کی مدّت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 15 منٹ ہوگا۔اس کورس میں اسلامی عقائد و مسائل سکھائے جائیں گے۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ فرمائیں:


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 3 تا 7 فروری  2021ء تک یوکے آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابۂ کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ  ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد6889 رہی۔

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد60403 رہی۔

روزانہ امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد77511 رہی۔

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 3473 رہی۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد39345 رہی۔

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 8428 رہی۔

شرکاء اجتماع کی تعداد 247873 رہی۔

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 18984 رہی۔

تعداد ماہانہ مدنی حلقہ648 رہی۔

ماہانہ تربیتی حلقے تعداد شرکاء 18073 رہی۔

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد رہی۔


 اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسزکے زیر اہتمام گزشتہ ماہ بیرون ملک ” اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک مختلف ریجنز سے ہند (دہلی ، ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک ) یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم ) سری لنکا ، تنزانیہ ، موریشس ، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائشیا ، کویت ، عرب شریف شامل ہیں۔ ان میں ایک ہزار 190 مقامات پر یہ کورس ہوا جس میں چھبیس ہزار 505 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے ” حضرت عمر فاروق اعظم اور حضرت علی رضی اللہ عنہما" کی اسلام کے لئے دی ہوئی عظیم قربانیوں اور فتوحات کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن آسٹریلیا، ملک سڈنی  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کے مسائل پر بات ہوئی، لاک ڈاون ہو جانے کی صورت میں تمام بستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے آرڈر ، بکنگ کے مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یو کے ریجن نگران  اسلامی بہن نے ایک کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے مسائلِ پر بات ہوئی۔

مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ تقسیمِ رسائل کے شعبے کے تحت پیکیجز کے ذریعے کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن،  ملک کویت ، کویت کی ملک مشاورت نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں نئی اسلامی بہن کو مکتبۃ المدینہ اور تقسیمِ رسائل کے نکات مختصر سمجھائے گئے۔ کارکردگی وقت پر دینے لینے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ کویت میں مکتبہ المدینہ کے بستے کے مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔