گزشتہ ماہ
مختلف ممالک کے مختلف مقامات پر ” اسلامک
ہیروز کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسزکے زیر اہتمام گزشتہ ماہ بیرون
ملک ” اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک مختلف ریجنز سے ہند
(دہلی ، ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک ) یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم
) سری لنکا ، تنزانیہ ، موریشس
، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائشیا ، کویت ، عرب شریف شامل ہیں۔ ان میں ایک ہزار 190 مقامات پر یہ کورس ہوا جس میں چھبیس ہزار 505
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے ” حضرت عمر فاروق
اعظم اور حضرت علی
رضی اللہ عنہما" کی اسلام کے لئے دی ہوئی عظیم قربانیوں اور فتوحات کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن آسٹریلیا،
ملک سڈنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مکتبہ المدینہ
کے مسائل پر بات ہوئی، لاک ڈاون ہو جانے کی صورت میں تمام بستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا
ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے آرڈر
، بکنگ کے مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی
۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یو کے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ایک کابینہ کی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے مسائلِ پر بات ہوئی۔
مدنی مشورے
میں تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ تقسیمِ رسائل کے شعبے کے تحت پیکیجز کے ذریعے
کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا گیا ۔
مدنی ریجن،
ملک کویت ، کویت کی ملک مشاورت نگران اور ڈویژن نگران
اسلامی بہن کامدنی مشورہ

یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگواور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 3 تا 7 فروری 2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)اور ایڈنبرگ (Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 121 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابۂ
کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کی ڈویژن اولڈہم میں تین دن پر مشتمل ”بیٹی کا کردار کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ڈویژن اولڈہم (Oldham) میں تین دن پر مشتمل ”بیٹی کا
کردار کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام میں
عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔
یوکے مانچسٹر
ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ
جنوری 2021ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی
ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیئے:
پورے ریجن میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 49
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 376
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 44
گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی
تعداد: 5
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7
بذریعہ اسکائپ روزانہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے لگنے
والے درجات کی تعداد: 14
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89
بذریعہ اسکائپ
مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرِسات کی
تعداد: 13
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد: 132
اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد:
118
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 107
ماہِ جنوری 2021 میں 29 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ 1 نے قراٰن
پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
برمنگھم ریجن
میں شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ہونے والے دینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ماہ ِجنوری 2021 ءمیں
برمنگھم ریجن میں کم و بیش 74 اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی
نیز دیگر نیک کاموں مثلاً مدرسۃ المدینہ بالغات
میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویلز(Wales) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں برسٹل (Bristol) اور نیو پورٹ(Newport)کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
برمنگھم
ریجن نگران نے دینی کاموں کوبہتر بنانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں
نے نیو پورٹ میں دینی کام بڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ(Ireland) کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
لندن ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگردینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ ِجنوری 2021ء میں یوکے لندن (London)ریجن میں لگنے
والے مدارس اور دیگردینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی
تعداد: 34
مدرسات کی تعداد: 30
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 233
بذریعہ اسکائپ 2 دن لگنے والے درجات کی تعداد:20
ان میں پڑھنے والی اسلاامی بہنوں کی تعداد:118
بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:18
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:143
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:103
اکثر دن اپنےا عمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20
یوکے اسکاٹ لینڈریجن میں رابطہ برائے شخصيات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کی تمام رابطہ برائے شخصیات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز شعبے کے
دینی کاموں کو مزید مستحکم کرنے کا ذہن دیا۔