دعوت ِ اسلامی کے شعبہ مجلس شارٹ کورسزکےتحت بیرون ملک  میں3 دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں بیرون ملک ہندکے مختلف ریجنز (دہلی ، بمبئی ، اجمیر ، کلکتہ ریجن ) امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم،آئر لینڈ ) سری لنکا ، تنزانیہ ، ترکی ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائیشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر شامل ہیں ، مقامات کی تعداد 1132 اور شرکا کورس کی تعداد 28202 رہی۔

شرکاکورس نے کورس کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار کیانیز کورس کے آخر میں 19269 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 11989 شرکا نے کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘کا مطالعہ کرنے نیز 18060 اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت ِ اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسزکے تحت گزشتہ دنوں ملک و بیرون  ملک کی مختلف ریجنز میں 21 مختلف کورسز ( اپنی نماز درست کیجئے ، حسن کردار ، کفن دفن ، العلم النور ، تفسیر سورہ نور ، تفسیر سورہ رحمان ،اسلامک ہیروز ، بیٹی کا کردار ، مفتاح الجنہ ، زندگی پرسکون بنائیے ، تفسیر القرآن ، Knowledge is Light , Path to Knowledge , Journey to Light ،فیضان علم ِ دین اور حب العربیہ کورس) کا انعقاد ہوا۔

جن میں ہند (دہلی ، ممبئی ، اجمیر ، کلکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے (برمنگھم) ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر ،موزمبیق ، موریش ، یوگنڈااور پاکستان ریجنز( اسلام آباد ، لاہور ، کراچی) شامل ہیں ، درجات کی تعداد 99 اور شرکا کورس کی تعداد 1982 رہی۔

شرکا نےکورس کو پسند کیانیزکورس میں شریک اسلامی بہنوں کوسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘کا مطالعہ کرنے مدنی مذاکرہ سننے ،2 گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے ، علاقائی دورہ میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، کتاب ’’فیضان نماز ‘‘سے گھر درس دینے اور اسلامی بہنوں کو آئندہ دیگر شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  عالمی مجلس مشاورت اور مجلسِ بین الاقوامی اراکین اسلامی بہنوں کا بذیعہ ا سکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس ِمشارت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےشعبے کی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے بارے میں نکات پیش کئے اور فرمایا کہ درست ذمہ دار اسلامی بہن کو درست جگہ تمام ضروریات کے ساتھ مقرر کریں گے تو مطلوبہ نتائج سامنے آئیں گے مزید یہ بھی فرمایاکہ جامعۃالمدینہ کی طالبات ہمارا ا ثاثہ ہیں ان کو دینی کاموں کی ترغیب دلاکر ذمہ داریاں دی جائیں نیز مدنی مذاکرہ ذمہ دار ،جامعۃ المدینہ ذمہ دار اور ایچ آر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنےاپنے شعبوں کے حوالےسےمسائل پیش کئے جن کوعالمی مجلس ِمشارت کی نگران اسلامی بہن نے باہمی مشاورت سے حل کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند  ممبئی ریجن ،ہبلی زون ،بیلگام کابینہ ، ممبئی زون ، رضوی کابينہ، ساکی ناکہ ڈویژن میں مجلس تجہیز و تکفین کےتحت تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیااوراجتماع پاک میں 19 اسلامی بہنوں کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن   تھانے زون بھیونڈی کابينہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

اس دوران زون نگران ، مدنی دورہ رکن زون نگران ، کابينہ تا ڈویژن مشاورت معلمہ و مبلغات اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کیااور مختلف مقامات پر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ  میں بذریعہ ا سکائپ اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جسےتقریباً 12 اسلامی بہنوں نے جوائن کیا۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ نیک اعمال کے رسالہ کے ذریعہ اپنامحاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکانے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  چند روز قبل چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہن کا چٹاگانگ ریجن کی 4زون چٹاگانگ مہنوگر،چٹاگانگ نارتھ،فنی اور ہل ٹریک کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئےذمہ داران کی تقرری اوردینی کاموں کو بڑھانے کا ہدف دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران میں تین دن پر مشتمل کورس بنام” بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بیٹی کی پرورش،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں تربیت کی اور مختلف نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش سلہٹ ریجن  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سلہٹ،حابی گنج اور کومیلا کی زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سلہٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی،بینسن ایوینیو (Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey, Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 140 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار144 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہِ جنوری 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

بذریعہ اسکائپ روزانہ مدرستہ المدینہ بالغات کے لگنے والے درجات کی تعداد: 3

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

اسکائپ پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد:12

ماہانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد :14

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 16

ماہ جنوری 2021ء میں 7 طالبات نے مدنی قاعدہ کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کی سعادت بھی حاصل کی۔